خلیجی ریاستوں کی خوشحالی مشرق وسطیٰ کے 'تصادم کے علاقے' کے دقیانوسی تصورات کی نفی کرتی ہے: نیوزی لینڈ اسکالر

ابوظہبی، 17 جنوری، 2024 (وام) ۔۔ نیوزی لینڈ کے محقق ، تجزیہ کار، اور مصنف جیفری ملر نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات اور دیگر خلیجی ریاستوں کی خوشحالی مشرق وسطیٰ کے تنازعات سے گھرے علاقے کے دقیانوسی تصور کو چیلنج کررہی ہے۔
امارات نیوز ایجنسی وام سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ "جب آپ متحدہ عرب امارات کا دورہ کرتے ہیں، تو آپ خوشحالی، کامیابی اور استحکام کا مشاہدہ کرتے ہیں - اس غلط فہمی کے بالکل برعکس کہ مشرق وسطیٰ جنگ اور تنازعات کی جگہ ہے۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ خطے میں مواقع اور چیلنجز دونوں موجود ہیں ۔"

خطے میں منفرد مقام

ابوظہبی میں حال ہی میں منعقدہ گلوبل میڈیا کانگریس (جی ایم سی) کے دوران ایک انٹرویو میں ملر کا کہنا تھا کہ مشرق وسطیٰ اور خلیج کا ہر ملک ایک دوسرے سے مختلف ہے۔
ایک جیو پولیٹیکل تجزیہ کار، ملر، نیوزی لینڈ کی وکٹوریہ یونیورسٹی آف ویلنگٹن کے ڈیموکریسی پروجیکٹ کے لیے، نیوزی لینڈ کی خارجہ پالیسی اور مشرق وسطیٰ کے حوالے سے بین الاقوامی امور پر باقاعدگی سے لکھتے ہیں۔ وہ اس وقت اوٹاگو یونیورسٹی میں خلیجی ریاستوں کے ساتھ نیوزی لینڈ کے تعلقات پر پی ایچ ڈی پر کام کر رہے ہیں۔
ملر نے کہا کہ متحدہ عرب امارات اپنے علاقائی ہم منصب ممالک سے نمایاں طور پر مختلف ہے۔ ان امتیازات کو تسلیم کرنا بین الاقوامی تعلقات میں بہت ضروری ہے، خاص طور پر خطے کا دورہ کرنے والے نیوزی لینڈ کے باشندوں کے لیے۔
انہوں نے بتایا کہ تقریباً دو دہائیاں قبل امارات ایئر لائنز کی دبئی کے لیے براہ راست پروازیں شروع کرنے کے بعد سے بہت سے نیوزی لینڈ کے باشندے متحدہ عرب امارات اور خطے کا دورہ کر رہے ہیں، اور اس فرق کو سمجھنا ان کے لیے ایک چیلنج ہے۔

مستقل تبدیلی

2011 سے متحدہ عرب امارات اور خطے کے متواتر دوروں سے حاصل ہونے والے اپنے تجربات کا اشتراک کرتے ہوئے، انہوں نے خلیج میں تیزی سے ترقی کے ساتھ مسلسل تبدیلی کی نشاندہی کرتے کہا کہ وہ خلیج میں ایک سال کو کہیں اور صدی کی طرح محسوس کرتا ہے۔ "مسلسل تبدیلی اس خطے کو ناقابل یقین حد تک دلکش بنارہی ہے۔
یو اے ای کو ایک متنوع ملک قرار دیتے ہوئے، ملر نے انتہائی جدید فلک بوس عمارتوں اور صدیوں پرانی روایات کے بقائے باہمی کو اجاگر کیا۔ان کا کنا تھا کہ اگرچہ ایک یہ ینگ کنٹری ہے، لیکن متحدہ عرب امارات جدید ترین قوموں میں سے ایک میں تبدیل ہوتے ہوئے اپنے ورثے کو محفوظ رکھ رہا ہے۔

عربی ایک دوسرے کو سمجھنے کے لیے رابطے کا ایک پل

محقق جو خود بھی عربی بول سکتے ہیں نے اپنی مادری زبان سے وابستگی کے لیے متحدہ عرب امارات کو سراہا۔
روزمرہ کی زندگی، اسکولوں اور یونیورسٹیوں میں عربی کے استعمال کو نوٹ کرتے ہوئے،انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات عربی زبان اور ورثے کو محفوظ کر رہا ہے۔
انہوں نے انگلش ہول چال کو اپنانے کے دباؤ کی مزاحمت کرنے میں متحدہ عرب امارات کی کامیاب کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ عربی یہاں روزمرہ کی زندگی کا ایک لازمی حصہ ہے، جو ثقافتی جڑوں کی اہمیت پر زور دیتی ہے۔
نیوزی لینڈ میں، جہاں فی الحال یونیورسٹیوں میں عربی نہیں پڑھائی جاتی ہے، انہوں نے امید ظاہر کی ہے یہ کمی دور ہوگی اور مشرق وسطیٰ کو سمجھنے کو فروغ ملے گا۔
ملرنے کہاکہ "عربی سیکھنا مشرق وسطیٰ، خاص طور پر خلیجی ممالک کی زبان اور ثقافت کو سمجھنے کی طرف پہلا قدم ہے۔ زبان کی سمجھ کے بغیر، کسی خطے کی ثقافت اور لوگوں کی صحیح سمجھ حاصل کرنا ناممکن ہے۔"

گلوبل میڈیا کانگریس

ملرنے گلوبل میڈیا کانگریس (جی ایم سی) کے دوسرے ایڈیشن میں ’میڈیا انڈسٹری کے مستقبل کی تشکیل، کے عنوان سے ہونے والے ایک مباحثے میں اظہار خیال بھی کیا تھا۔
نائب صدر، نائب وزیر اعظم اور صدارتی عدالت کے چیئرمین عزت مآب شیخ منصور بن زاید النہیان کی سرپرستی میں، تین روزہ بین الاقوامی تقریب کا اہتمام ایدنیک گروپ نے وام کے ساتھ اسٹریٹجک شراکت داری میں ابوظہبی نیشنل ایگزیبیشن سنٹر میں کیا تھا۔
نومبر میں ہونے والی جی ایم سی میں شرکا کی تعداد غیر معمولی رہی ،جو گزشتہ کی 13ہزار556 کے مقابلے میں 23ہزار924 تھے۔شرکت کرنے والے ممالک کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا، 172 ممالک، ان میں سے 31 نئے ممالک پہلی بار شریک ہوئے۔ 32,000 مربع میٹر پر محیط، کانگریس کا نقشہ پچھلے سال کے مقابلے میں 78 فیصد بڑھ گیا، جس میں 18 مختلف ممالک سے مجموعی طور پر 160 مقررین نے شرکت کی۔


ترجمہ۔تنویرملک