محمد بن راشد المکتوم عالمی اقدامات کی ڈیووس میں غذائی جدت کےمراکز کے اجلاس میں شرکت

دبئی، 17جنوری ، 2024 (وام) ۔۔ محمد بن راشد المکتوم عالمی اقدامات (ایم بی آر جی آئی ) نے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل سعید الاطیر کی موجودگی میں ڈیووس میں ورلڈ اکنامک فورم کے موقع پر منعقدہ غذائی جدت کےمراکز کے اجلاس میں شرکت کی۔

اجلاس میں ایم بی آر جی آئی کی شرکت ورلڈ اکنامک فورم کے ساتھ دیرینہ شراکت داری پر استوار ہے کیونکہ دونوں فریقوں نے عالمی اقتصادی فورم کے مئی 2022 ایڈیشن کے دوران تعاون کے ایک معاہدے پر دستخط کیے تھے۔ اس معاہدے کا مقصد خوراک کی اختراعی حبس کے لیے عالمی پلیٹ فارم قائم کرنا ہے جس کا مقصد خوراک کی تبدیلی کے لیے پائیدار اور زیادہ موثر مستقبل کے اختیارات اور عالمی سطح پر خوراک کی پیداوار کے طریقہ کار کو بڑھانا ہے۔ معاہدے نے دبئی کو غذائی جدت کے مراکز کے سالانہ اجلاس کے بین الاقوامی ہیڈکوارٹر کے طور پر تصدیق کر دی۔

ایم بی آر جی آئی کے اسسٹنٹ سیکریٹری جنرل سعید الطیر نے کہاکہ نائب صدر ،وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران عزت مآب شیخ محمد بن راشد المکتوم کی ہدایت کے تحت 2015 میں اپنے قیام کے بعد سےتنظیم ان اقدامات کے نفاذ کو جاری رکھے ہوئے ہے۔ یہ اقدامات پسماندہ آبادیوں کے لیے پائیدار فوڈ سیفٹی نیٹ فراہم کرنے کے لیے پروگرام اور ایسے ایجادات کی حمایت کرتے ہیں جو خوراک کی حفاظت کے چیلنجوں کو حل کرتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اجلاس میں ایم بی آر جی آئی کی شرکت ورلڈ اکنامک فورم اور ان تمام لوگوں کے ساتھ تعاون کو مضبوط بنانے کی ہماری کوششوں کے مطابق ہے جو خوراک کے نظام کو بڑھانے اور عالمی سطح پر بھوک کے خاتمے کے لیے کام کر رہے ہیں۔ یہ کوششیں ہمارے اس یقین سے جنم لیتی ہیں کہ اس طرح کی ملاقاتیں ہم سب کو مہارت کا اشتراک کرنے کا موقع فراہم کرتی ہیں اور پائیدار خوراک کی پیداوار اور غذائی عدم تحفظ کے خلاف کمزور گروہوں کی حفاظت کے لیے بہترین حل کے بارے میں بہتر بصیرت کے ساتھ سامنے آتی ہیں۔

اجلاس میں فوڈ سائنس اور تحقیق میں بین الاقوامی تعاون میں اضافے، مقامی خوراک کی پیداوار کے نظام کو بڑھانے کے لیے مہارت کا اشتراک اور قومی اور عالمی غذائی تحفظ کی حکمت عملیوں کی حمایت کے امکانات پر توجہ دی گئی۔ یہ سب اقوام متحدہ کے پائیدار ترقی کے اہداف 2030خاص طور پر صفر کے دوسرے ہدف کو پورا کرنے کا باعث بنے۔

اجلاس میں ایک پائیدار مستقبل بنانے کے طریقوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا جہاں نامیاتی، عمودی، اور ہائیڈروپونک زراعت کو وسعت دینے اور موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کو برداشت کرنے کے قابل پائیدار خوراک کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے سمارٹ ٹیکنالوجیز کا استعمال کیا جاتا ہے۔ دیگر موضوعات میں خوراک اور زراعت کے نظام میں جدت کو تیز کرنا اور اسکیلنگ کرنا، خوراک کی پیداوار کو بڑھانے کے لیے مالیاتی حل، غذائی تحفظ اور مستقبل میں ہونے والی تبدیلیوں کے لیے اس کی تیاری شامل ہیں۔ 2022 میں ایم بی آر جی آئی نے 1.4 ارب درہم خرچ کیے جس سے 100 ممالک میں 102 ملین افراد مستفید ہوئے۔

ترجمہ: ریاض خان