متحدہ عرب امارات کی وزارت داخلہ،آر ٹی اے اوردبئی پولیس نے انٹرسیک 2024 ایوارڈز کے اعلی اعزاز اپنے نام کرلیے

دبئی، 18 جنوری، 2023 (وام) ۔۔ تیسرا انٹرسیک ایوارڈز کی گزشتہ رات دبئی کے پالازو ورساس میں ایک پر وقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں آگ، سیفٹی اینڈ سیکورٹی ڈومینز کے تحت 13 کیٹیگریز میں ایوارڈس دئے گئے۔

دبئی ورلڈ ٹریڈ سینٹر (ڈی ڈبلیو ٹی سی) میں 16 سے 18 جنوری 2024 تک انٹرسیک کے 25 ویں ایڈیشن کے دوران منعقد ہونے والے اس سال کے ایوارڈز میں 38 فیصد اضافہ دیکھا گیا، جس میں 76 فائنلسٹ فائنل راؤنڈ میں پہنچے۔

متحدہ عرب امارات تمام صنعتوں میں مجموعی طور پر سب سے آگے رہا، وزارت داخلہ، پبلک ٹرانسپورٹ ایجنسی، روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی - دبئی (آر ٹی اے) اور دبئی پولیس نے کئی بڑی کیٹیگریز میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔
انٹرسیک آرگنائزر میسی فرینکفرٹ مڈل ایسٹ میں پورٹ فولیو ڈائریکٹر گرانٹ توشتن نے کہاکہ ،"انٹرسیک ایوارڈ 2024 کے اندراجات ایک متاثر کن صلاحیت اور معیار کا مظاہرہ کرتے ہیں، ۔ غیر معمولی اندراجات کے ساتھ انٹرسیک ایوارڈ 2024 کے فاتحین پورے خطے اور اس سے آگے اعلیٰ ظرف کی مثال ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ انٹرسیک ایوارڈز نہ صرف صنعت میں سب سے زیادہ کامیاب لوگوں کی کامیابیوں کا اعتراف ہے بلکہ ان اہم ڈومینز میں مزید پیشرفت کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔

ایوارڈ جیتنے والوں کا انتخاب ججز کے ایک آزاد پینل نے کیا جن میں دبئی سول ڈیفنس ایچ کیو کے مانیٹرنگ اینڈ انسپیکشن ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ میجر عيسى المطوع،کیٹرپلر انکارپوریشن مشرق وسطی و سی آئی ایس کےڈسٹرکٹ سیکیورٹی مینیجر جان کاؤلنگ،چیف آپریٹنگ آفیسر نیبوش ،ڈی آرپ عراق، ایس پی ایم آئل اینڈ گیس کےکنٹری سیکیورٹی مینیجر پال بریوٹ امل تھے۔

ان صنعتوں کی متنوع نوعیت اور جدت میں تازہ ترین پیشرفت کو اجاگر کرنے کے لیے کئی نئے کیٹیگریز شامل کی گئیں۔ ان میں فائر سیفٹی ایکسی لینس پروجیکٹ ایوارڈ بھی شامل ہے، جو ری ایکشن نے امارات ٹرانسپورٹ کے لیے یو اے ای کی اسکول بسوں کی حفاظت کے لیے جیتا ہے۔ سال کا سیکیورٹی پروجیکٹ - مشرق وسطی اور افریقہ کا ایوارڈ دبئی پولیس کے ورچوئل ٹیکنالوجی سینٹر نے اپنے اسمارٹ سیکیورٹی آگاہی پروجیکٹ کے لیے جیتا ، اور SYSNAV نے غیر معمولی سیلیورٹی سلیوشنز کا ایوارڈ جیتا۔

اس کے علاوہ، 2024 کے لیے نیا فائر سیفٹی ایکسی لینس ایوارڈ ، رامٹیک نے جیتا ، اور ویمن ٹریل بلزرز ان سیکیورٹی یا فائر سیفٹی ایوارڈ، متحدہ عرب امارات کی وزارت داخلہ سے عالیہ الکابی نے اپنے نام کیا۔

دیگر ایوارڈ جیتنے والوں میں ڈرائیڈاک ورلڈ نے فائر سیفٹی ٹیم ، ڈی فینڈ سلوشنزنے پریمیئر ہوم لینڈ سیکیورٹی سلوشنز ایوارڈ ، گیرٹ نے پیرامیٹر سیکیورٹی سلوشنز ایوارڈ اور ایکسس کمیونیکیشنز نے کمرشل سیکیورٹی سلوشن اور پائیداری چیمپیئن کے دونوں ایوارڈ حاصل کیے۔

OTORIO نے بہترین سائبر سیکیورٹی پروڈکٹ/سروس آف دی ایئر کا ایوارڈ اپنے نام کیا، جب کہ رائزنگ اسٹار ایوارڈ برائے اماراتی ٹیلنٹ ایوارڈ آر ٹی اے کی شيماء با سعيد نے اور ریڈ سی گلوبل کو سال کی بہترین سیکیورٹی ٹیم کااعزاز دیا گیا۔


ترجمہ۔تنویرملک