ٹریڈ ٹیک اختیارکرکے متحدہ عرب امارات بہتر، ماحول دوست اورزیادہ جامع عالمی تجارت کے لیے رہنمائی کررہاہے:الزیودی

ڈیووس، 18 جنوری، 2024 (وام) ۔۔ وزیر مملکت برائے خارجہ تجارت ڈاکٹرثانی بن احمد الزیودی نےڈیووس میں عالمی اقتصادی فورم (ڈبلیو ای ایف) میں عالمی تجارتی نظام کی ڈیجیٹلائزیشن کے لیے ایک سرکردہ حامی کی حیثیت سے متحدہ عرب امارات کے کردار پر زور دیا ہے۔

ڈیووس میں ورلڈ اکنامک فورم میں "TradeTech's Trillion-Dolar Promise" کے عنوان سے ایک سیشن میں، الزیودی نے اپنے اس یقین کا اعادہ کیا کہ مصنوعی ذہانت، ڈیٹا تجزیات، پیشن گوئی کا تجزیہ اور بلاک چین جیسے چوتھے صنعتی انقلاب کے ٹولز سے بین الاقوامی تجارت کو کھربوں ڈالر تک لے جانے کی صلاحیت موجود ہے اور یہ کہ متحدہ عرب امارات اس کے لیے ایک عالمی محرک بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

پینل ڈسکشن میں پاکستان کے وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ، اے . پی مولر میرسک کے سی ای او ونسنٹ کلرک،ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن (ڈیسی او) کے سیکرٹری جنرل ديمة اليحيى اورایکس ٹرانسفر کے سی ای او بل ڈینگ بھی شامل تھے۔ الزیودی نے ٹریڈ ٹیک گلوبل اقدام اور کی 12 کے دوران کارکردگی روشنی ڈالی جسے یو اے ای نے 2023 میں ڈبلیو ای ایف کے تعاون سے شروع کیا تھا۔

الزیودی نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ کس طرح متحدہ عرب امارات کے لاجسٹکس سیکٹر نے پہلے ہی کئی اہم پلیٹ فارمز کا آغاز کیا ہے جو جدید سپلائی چین کی صلاحیت کو ظاہر کرتے ہیں۔ ان میں یواے ای ٹریڈ کونیکٹ پلیٹ فارم اورابوظہبی پورٹس کا تیار کردہ ایڈوانسڈ ٹریڈ اینڈ لاجسٹکس پلیٹ فارم (اے ٹی ایل پی) شامل ہیں۔

اگلے ماہ ابوظہبی میں ڈبلیو ٹی او کی 13 ویں وزارتی کمیٹی کی سربراہی کرنے والے الزیودی نے یو اے ای کے ایک کھلے، قواعد پر مبنی کثیرالطرفہ تجارتی نظام اور اقتصادی ترقی اور مواقع کے محرک کے طور پر اس کے کردار، خاص طور پر ترقی پذیر ممالک کے لیے عزم کا اعادہ کیا۔ الزیودی کے مطابق، تجارت میں ٹیکنالوجی کو اپنانے میں تیزی لانے کے فوائد میں عالمی تجارتی نظام میں مزید ممالک کی شرکت کو بڑھانا، تحفظ فراہم کرنا اور ان میں اضافہ کرنا شامل ہے جس سے عالمی معیشت کو کھربوں ڈالرفراہم کیے جاسکتے ہیں۔

الزیودی نے کہاکہ جدید ترین تجارتی ٹیک ٹولز سے فائدہ اٹھاتے ہوئے، ہمارے پاس عالمی تجارت میں انقلاب لانے اور ایک زیادہ موثر، جامع اور شفاف تجارتی نظام بنانے کا موقع ہے جو پوری دنیا کے ممالک کے لیے اقتصادی ترقی کو تیز کر سکتا۔
ڈیووس میں ورلڈ اکنامک فورم کاسالانہ اجلاس 2024 "ری بلڈنگ ٹرسٹ" کے تھیم کے تحت جاری ہے جس میں دنیا بھرسے حکومتی اور کاروباری رہنما شریک ہیں۔


ترجمہ۔تنویرملک