ڈبلیو ای ایف2024 ،دبئی فیوچر فاؤنڈیشن کی اہم شعبوں میں عالمی شراکت داری کو اجاگر کیا گیا

ڈیووس، 18 جنوری، 2024 (وام) ۔۔ دبئی فیوچر فاؤنڈیشن (ڈی ایف ایف ) کے سی ای او خلفان بلهول نے ڈیووس میں عالمی اقتصادی فورم2024 (ڈبلیو ای ایف)کے 54ویں ایڈیشن میں عالمی سطح پر اماراتی مہارتوں کی نمائش اور بین الاقوامی تعاون کو آسان بنانے میں متحدہ عرب امارات کے کلیدی کردار کی اہمیت کو اجاگر کیا ہے۔

بلهول نے جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے پورے معاشرے میں تبدیلی لانے کے لیے پرعزم تصورات کو حقیقت کا روپ دینے کے لیے بین الاقوامی شراکت قائم کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے حکومتی، نجی، قانون سازی اور تحقیقی اداروں کے ساتھ شراکت داری کے لیے ڈی ایف ایف کے عزم کو اجاگر کیا۔

ڈی ایف ایف اورڈبلیو ای ایف کے جوائنٹ وینچر یو اے ای سینٹر برائے چوتھے صنعتی انقلاب (یو اے ای سی 4 آئی آر) نے مصنوعی ذہانت اور حقوق دانشورانہ املاک کے حوالے سے ایک ورکشاپ کا انعقاد کیا۔ جس میں بلهول اور 15 عالمی ٹیکنالوجی ماہرین نے تیز رفتار تکنیکی ترقی کے چیلنجوں سے نمٹنے اور صارف حقوق اور رازداری کے تحفظ کے لیے قانون سازی میں پیش رفت کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔

ڈی ایف ایف کے سی ای او نے "ایکسلریٹنگ میٹاورس گورننس" پینل سیشن میں بھی اظہار خیال کیا، جہاں انہوں نے میٹاورس کو اختیار کرنے میں ڈی ایف ایف کے اقدامات اور مضبوط گورننس ڈھانچے کے قیام کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ اس بحث میں سعودی عرب کے مواصلات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے وزیرعبد الله السواحہ، Animoca برانڈز کے سیو یات، اٹلانٹک کونسل سے برٹن ہیلراور دیگر شامل تھے۔

بلھول نے مینا کے اقتصادی مسائل: اصلاحات اور غیر یقینی صورتحال کے نام سے ہونے والے پینل سیشن میں حصہ لیا، جس میں عرب معیشتوں پر علاقائی اور عالمی تبدیلیوں کے اثرات کا جائزہ لیا گیا۔

پینلسٹ میں مصر کی بین الاقوامی تعاون کی وزیر رانيا المشاط،مراکش کی وزیر برائے اقتصادیات اور خزانہ نادية فتاح العلوی،حکمت فارماسیوٹیکلز کی مازن دروزہ اور DAMAC پراپرٹیز سے حسین سجوانی شامل تھے۔

خلفان بلھول نے تحقیق و ترقی کے نظام میں یونیورسٹیوں کے کردار کے حوالے سے پینل بحث میں بھی حصہ لیا۔ اس سیشن میں پائیداری اور اے آئی میں دنیا کے مشکل ترین چیلنجوں کے لیے تحقیق کو توسیع پذیر حل میں تبدیل کرنے کے لیے سرکاری اداروں اور نجی شعبے کی فرموں کے ساتھ تعاون کا جائزہ لیا گیا۔ پینلسٹس میں اینویژن گروپ کے لی ژانگ، وولوو گروپ کے لارس اسٹین کیوسٹ، سوئس بائر فاؤنڈیشن کی مونیکا لیزل، اور DSM-Firmenich فاؤنڈیشن کی سارہ ریسنگر شامل تھیں۔


ترجمہ۔تنویرملک