وزارت صنعت متحدہ عرب امارات کے صنعتی شعبے کی تیز رفتار ترقی کی قیادت کر رہی ہے: حکام

ابوظہبی، 18 جنوری، 2024 (وام) ۔۔ متحدہ عرب امارات کے صنعتی شعبے نے 2023 میں نمایاں ترقی اور تبدیلی حاصل کی، جو وزارت صنعت و جدید ٹیکنالوجی (ایم او آئی اے ٹی) اور نجی شعبے کے درمیان مضبوط شراکت داری اورآپریشن 300بلین کے نام سے ایم او آئی اے ٹی کی حکمت عملی کا نتیجہ ہے۔

حکام نے اپنے بیانات میں وضاحت کی کہ 2023 کے دوران صنعتی شعبے کی پیش رفت نے قانون سازی اور پالیسیوں کے ایک جامع نظام کے نفاذ اور معاونت کے لیے اقدامات، پروگراموں اور منصوبوں کے آغاز کے ذریعے، درمیانی اور طویل مدت میں قومی معیشت کی ترقی کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا۔

صنعتی شعبے کی ترقی اوراس کو منظم کرنے کے ذمہ دار ابوظہبی ڈیپارٹمنٹ آف اکنامک ڈویلپمنٹ (اے ڈی ڈی ای ڈی) کے صنعتی ترقی بیورو (آئی ڈی بی) کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر عرفات اليافعی نے کہا کہ صنعتی شعبے کے اندر، ہماری حکمت عملیوں کے مقاصد کی حمایت کرنے والے متعدد اقدامات اور پروگراموں کے ساتھ، بشمول صنعت و جدید ٹیکنالوجی کے لیے قومی حکمت عملی، آپریشن 300بلین، اور ابوظہبی صنعتی حکمت عملی (اے ڈی آئی ایس) کی وجہ سے 2023 میں متعدد اقدامات کے ساتھ صنعتی شعبے میں نمایاں کامیابیاں دیکھنے میں آئیں۔ہم صنعتی شعبے کی ترقی اور اس کی صنعت 4.0 کی تبدیلی کو تیز کرنے کے لیے وزارت اور دیگر اسٹریٹجک شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اے ڈی آئی ایس خطے کے سب سے زیادہ مسابقتی صنعتی مرکز کے طور پر ابوظہبی کی پوزیشن کو مضبوط کرنے، روزگار اور کاروبار کے نئے مواقع پیدا کرنے، اور اقتصادی تنوع میں حصہ ڈالنے کے لیے ہماری کوششوں کی رہنمائی کر رہا ہے۔ 2023 میں صنعتی شعبے کی مضبوط کارکردگی اے ڈی آئی ایس کے اقدامات کی مسلسل کامیابی کی عکاسی ہے۔ یہ شعبہ اب ابوظہبی کے نان آئل جی ڈی پی کے 17 فیصد سے زیادہ اور مجموعی جی ڈی پی کے 9 فیصد کی نمائندگی کرتا ہے۔

ابوظہبی انوسٹمنٹ آفس (اے ڈی آئی او) کے ڈائریکٹر جنرل بدر العلماء نے کہاکہ اے ڈی آئی اومیں، ہم امارات کے مینوفیکچرنگ فٹ پرنٹ کو آگے بڑھانے اور اپنے صنعتی شعبے کی مسابقت کو بڑھانے کے لیے پرعزم ہیں۔ ہمیں اس کوشش میں وزارت صنعت اور جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ مل کر کام کرنے پر فخر ہے، اور یہ ابوظہبی کی صنعتی حکمت عملی کو فروغ دینے میں کلیدی شراکت دار رہا ہے۔

بروج کےسی ای او هزيم سلطان السويدی نے کہا کہ بین الاقوامی سطح پر کام کرنے والی ایک سرکردہ گھریلو پیٹرو کیمیکل کمپنی کے طور پر، بروج صنعتی اور اقتصادی ترقی کو آگے بڑھانے میں اسٹریٹجک شراکت داری کی اہمیت کو تسلیم کرتا ہے۔ ہم متحدہ عرب امارات میں صنعتی ترقی کو آگے بڑھانے میں وزارت کے کلیدی کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

السويدی نے کہا کہ پچھلے سال کے دوران، وزارت اور بوج نے عالمی تجارت اور صنعتی معیارات اور حفاظت کو فروغ دینے سے لے کر، اندرون ملک قدر میں اضافہ کرتے ہوئے پائیداری اور جدت کو بڑھانے تک کئی شعبوں میں تعاون کیا ہے۔
"ہم ملک کی صنعتی حکمت عملی کو آگے بڑھانے کے لیے آنے والے سالوں میں وزارت کے ساتھ مزید تعاون کے منتظر ہیں۔"

امارات ڈیولپمنٹ بینک کے سی ای او احمد محمد النقبی نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کی صنعتی ترقی کی حکمت عملی کو بااختیار بنانے والے ایک اہم مالیاتی انجن کے طور پر، وزارت صنعت و جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ ہماری شراکت متحدہ عرب امارات کے اقتصادی تنوع کے ایجنڈے کی حمایت اور اس کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کررہی ہے۔ صنعتی اور تکنیکی صلاحیتیں 2023 میں، ہم نے 'میک اٹ ان دی ایمریٹس' اقدام کے ساتھ شراکت میں مقامی مینوفیکچرنگ سرمایہ کاری کو فروغ دینے پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے اپنی صنعتی فنانسنگ کے حجم کو دوگنا کر دیاہے۔

امارات اسٹیل آرکان کے گروپ سی ای او سعيد غمران الرميثی نے کہا، وزارت صنعت کی 2023 کی سالانہ رپورٹ قومی صنعتی شعبے کو آگے بڑھانے اور متحدہ عرب امارات کی قیادت کے وژن کے مطابق پائیدار ترقی میں اس کے تعاون کو بڑھانے کے لیے وزارت کی کوششوں کی عکاسی ہے، جس سے مینوفیکچرنگ اور جدت طرازی کے عالمی مرکز کے طور پر ملک کی پوزیشن کو مضبوط کیا جا رہا ہے۔

انہوں ںےکہا کہ امارات اسٹیل آرکان میں، ہم قومی آئی سی وی پروگرام کو چلانے، عالمی منڈیوں تک رسائی کو بڑھانے، اور صنعتی شعبے کی مستقبل کی سمت کو سپورٹ کرنے میں، خاص طور پر عالمی موسمیاتی کارروائی کی کوششوں کے مطابق وزارت کے اہم کردار کی قدر کرتے ہیں۔

دبئی انڈسٹریل سٹی کی جانب سے، ٹی کام گروپ پی جے ایس سی میں صنعت کے ایگزیکٹو نائب صدر سعود أبو الشوارب نے کہا کہ وزارت صنعت اور جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ ہمارے تعاون سے 800 سے زائد صارفین اور دبئی انڈسٹریل سٹی میں 300 آپریشنل فیکٹریوں کو بااختیار بنایاجارہا ہے۔

انہوں نےکہا کہ اس کے علاوہ وزارت کے Make it in Emirates Forum 2023 کے دوران، ہم نے دبئی میں 1 ارب درہم کی سرمایہ کاری کو راغب کرنے اور صنعتی شعبے کی ترقی میں مسلسل کامیابیوں کی بھی تصدیق کی۔

امارات گلوبل ایلومینیم کے سی ای او عبدالناصر بن کلبان نے کہا کہ "وزارت صنعت و جدید ٹیکنالوجی متحدہ عرب امارات کی اقتصادی اور صنعتی ترقی میں ایک اہم کردار ادا کررہی ہے، اور ای جی اے کو اس قومی ترقی کی حمایت کرنے پر فخر ہے۔


ترجمہ۔تنویرملک