19 جنوری2024ء) جمہوریہ کوریا میں رجسٹرڈ گاڑیوں کی مجموعی تعداد میں 2023ء میں ایک سال قبل کے مقابلے میں 1.7 فیصد اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ ماحول دوست ماڈلز کی زبردست مانگ ہے۔
وزارت لینڈ، انفراسٹرکچر اینڈ ٹرانسپورٹ نے ایک بیان میں کہا کہ دسمبر کے آخر تک کاروں کی رجسٹریشن 25.95 ملین یونٹس تک پہنچ گئی، جو ایک سال قبل 25.5 ملین یونٹس تھی، جس میں بجلی، ہائیڈروجن سے چلنے والے اور پٹرول ہائبرڈ ماڈلز کی فروخت میں اضافہ ہوا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دسمبر تک ملک کی مجموعی گاڑیوں کی رجسٹریشن میں ان ماحول دوست گاڑیوں کا حصہ 8 فیصد سے زیادہ تھا۔
2023 میں نئی رجسٹرڈ گاڑیوں کی تعداد 4.1 فیصد اضافے کے ساتھ 1.76 ملین یونٹس تک پہنچ گئی جو گزشتہ سال 1.69 ملین یونٹس تھی۔
وزارت نے کہا کہ پٹرول، ڈیزل اور مائع پٹرولیم گیس سے چلنے والی گاڑیوں کی رجسٹریشن 2023 میں 0.4 فیصد یا 85,191 یونٹس کی کمی سے 23.65 ملین یونٹس رہی، جبکہ ماحول دوست ماڈلز کی رجسٹریشن 33 فیصد یا 530,305 یونٹس اضافے کے ساتھ 21.2 ملین ہوگئی۔