دبئی میونسپلٹی نے 2023 کے دوران 185,000 سے زیادہ درخت لگائے

دبئی،21 جنوری ، 2024 (وام) ۔۔ دبئی میونسپلٹی نے 2023 میں اپنے شجرکاری اقدام کے تحت امارات میں 185,000 سے زیادہ درخت کامیابی کے ساتھ لگائے۔ روزانہ اوسطاً 500 درخت لگنے سے کل سبز رقبہ بڑھ کر 234 ہیکٹر ہوگیا جو 2022 میں 170 ہیکٹر تھا۔ یہ کامیابی پائیدار ترقی کو فروغ دینے اور آنے والی نسلوں کے لیے ماحولیات کے تحفظ کے لیے میونسپلٹی کے عزم کو اجاگر کرتی ہے۔میونسپلٹی رہائشی علاقوں اور شہری علاقوں کے ساتھ ساتھ مرکزی اور ثانوی سڑکوں اور پل چوراہوں میں سبز جگہوں کو بڑھانا چاہتی ہے۔ یہ اقدام شہر کی جمالیاتی کشش کو بلند کرنے کے علاوہ ہوا اور مٹی کے معیار کو بڑھانے پر بھی زیادہ زور دیتا ہے۔ دبئی میونسپلٹی کے ڈائریکٹر جنرل داؤد الحاجری نے اس بات پر زور دیا کہ میونسپلٹی کا گرین دبئی اقدام ایک سال بھر کی کوشش ہے ۔یہ اقدام جامع انجینئرنگ اور منصوبہ بندی کے معیارات کے مطابق اور دبئی کے جدید طرز زندگی اور اس کی شہری اور تعمیراتی ترقی کے مطابق ہے ۔ یہ اقدام دبئی کو دنیا میں رہنے کے لیے بہترین شہر بنانے میں دانشمندانہ قیادت کےوژن کی حمایت کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدام سبز جگہوں کو بڑھانے، شہری اور قدرتی ماحول کو بہتر بنانے اور ماحولیاتی پائیداری کو فروغ دینے کے لیے میونسپلٹی کی کوششوں کی عکاسی کرتا ہے۔ اس طرح دبئی کو ایک جمالیاتی طور پر خوشگوار، پائیدار، اور دلکش شہر کے طور پر پوزیشن میں لایا گیا ہے۔ ترجمہ: ریاض خان