دبئی،21 جنوری ، 2024 (وام) ۔۔ ڈیجیٹل ادائیگیوں میں عالمی رہنما ویزا نے آپریشن سینٹر فار اکنامک کرائمز میں شمولیت کے لیے دبئی پولیس کے ساتھ مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔ یہ معاہدہ دونوں تنظیموں کے اپنے دیرینہ شراکت داری کو تقویت دیتے ہوئے دھوکہ دہی اور مالی جرائم سے نمٹنے کے عزم کی نشاندہی کرتا ہے۔ معاہدے پر دبئی پولیس کے کمانڈر انچیف لیفٹیننٹ جنرل عبداللہ خلیفہ المری اور CEMEA کے ویزا کے علاقائی رسک آفیسر چارلس لوبو نے دستخط کیے۔ دبئی پولیس کے کمانڈر انچیف نے دبئی پولیس کے اس طرح کے جرائم کا فیصلہ کن مقابلہ کرنے کے عزم کااعادہ کرتے ہوئے کہاکہ متحدہ عرب امارات نے معاشی جرائم سے نمٹنے کے لیے نمایاں کوششیں کی ہیں۔ انہوں نے وضاحت کی کہ معاہدہ مشترکہ کوششوں، منصوبوں اور اقدامات کو فراڈ اور سائبر کرائمز کے خلاف تقویت دینے میں ایک قدم آگے کی نمائندگی کرتا ہے۔ ویزا کی سینئر نائب صدر اور جی سی سی کے لیے گروپ کنٹری مینیجر ڈاکٹر سعیدہ جعفر نے کہا کہ آج کی ڈیجیٹل فرسٹ دنیا میں غیر مشکوک صارفین کو دھوکہ دینے کے لیے نئے طریقے استعمال کرتے ہوئے مجرموں کے ساتھ دھوکےنفاست سے تیار ہو رہے ہیں۔ ہمارے حالیہ سٹے سیکیور سٹڈی سے پتا چلا ہے کہ جہاں متحدہ عرب امارات میں 61 فیصد صارفین دھوکہ دہی سے آگاہ ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں ان میں سے 90 فیصد کے دھوکہ دہی کے انتباہات سے محروم رہنے کا امکان ہے۔ مزید برآں 77 فیصد صارفین دھوکہ بازوں کے مثبت پیغامات کا جواب دینے کا امکان رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ آپریشن سینٹر فار اکنامک کرائمز مالی جرائم کے خلاف جنگ میں ایک فیصلہ کن قدم ہے۔ یہ معاہدہ صارفین، کاروباری اداروں اور ادائیگیوں کے وسیع تر ماحولیاتی نظام کی بہتر حفاظت کے لیے ہمارے سرکاری اور نجی شعبے کے شراکت داروں کے ساتھ تعاون بڑھانے کے لیے ویزا کے عزم کو پورا کرتا ہے۔ ویزا کو اس منفرد اقدام اور دبئی پولیس کے ساتھ ہماری دیرینہ شراکت داری پر فخر ہے اور ہم مستقبل میں تعاون کے مزید مواقع کے منتظر ہیں۔ معاہدے کی شرائط کے تحت ویزا آپریشن سینٹر فار اکنامک کرائمز کے اہداف، ڈھانچے اور عمل کو قائم کرنے، علم کی منتقلی کو منظم کرنے، ادائیگی کے تحفظ اور مالیاتی جرائم سے متعلق تربیت اور ورکشاپس کے انعقاد، ابتدائی میٹنگوں میں شرکت، پائلٹ اور تصور کی توثیق اور تعاون میں مدد کرے گا۔ دبئی پولیس ہیڈکوارٹر میں واقع آپریشن سینٹر فار اکنامک کرائمز ایک جدید اقدام ہے جو رہائشیوں، کاروباروں اور مقامی کمیونٹیوں کو مالی جرائم سے بچانے کے لیے جدید طریقوں اور جدید ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھاتا ہے۔ ترجمہ: ریاض خان