شارجہ شاپنگ پروموشنزکی سرگرمیاں اختتام پزیر ہوگئیں

شارجہ، 21 جنوری، 2024 (وام) ۔۔ خریداری اور تفریحی سرگرمیوں سے بھرپور 36 دنوں کے بعد سالانہ ریٹیل نمائش ،شارجہ شاپنگ پروموشنز اختتام پزیر ہوگئی ۔ شارجہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایس سی سی آئی) کی جانب سے 15 دسمبر ے شروع ہونے والی اس نمائش میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
بڑے شاپنگ سینٹرز اور کمرشل اسٹورزکی جانب سے پروموشنل ڈیلزاورپروڈکٹس، تجارتی سامان اور مشہور برانڈز کی جانب سے بھاری رعایتیں پیش کی گئیں۔
شارجہ شاپنگ پروموشنز پورے خاندان کے لیے ایک تفریحی ماحول پیدا کرنے میں کامیابرہی ، کیونکہ لوگ شارجہ کی موسم سرما میں فروخت سے فائدہ اٹھانے اور مقابلوں اور گیمز میں شریک ہورہے تھے۔
ایونٹس کے درمیان فنکارانہ پریزنٹیشنز اور شاندار شوزنے شائقین کو محظوظ کیا، لوک داستان کے گروپس کی جانب سے ملک کے شاندار ورثے کی عکاسی کرتے ہوئے پرفارمنس پیش کی گئیں۔ شاپنگ سینٹرز کی طرف سے منعقدہ دیگرتقریبات نے سب کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیر دیں۔
شارجہ شاپنگ پروموشنز کے اس سال کے ایڈیشن میں ورثے،لوک داستانوں اور تفریحی سرگرمیاں شامل تھیں جنہوں نے تمام خوردہ مراکز پرآنے والوں اور خریداروں کو تفریح ​​فراہم کی۔
"كلباء سرمائی" مہم کے ذریعے شارجہ کے مشرقی علاقے کو شامل کرتے ہوئے یہ نمائش پوری امارت تک وسیع تھی ، جس میں متحدہ عرب امارات، مصر اور ہندوستان کے لوک داستان گروپس کی جانب سے یش کردہ مختلف ورثہ پرفارمنس کاسامعین نے خیرمقدم کیا۔ نمائش میں کھلے مقابلوں میں حصہ لینے اور فنکارانہ اور ورثے کی سرگرمیوں کے شرکا میں قیمتی تحائف اور انعامات تقسیم کیے گئے۔
ایس سی سی آئی کے ڈائریکٹرجنرل محمد احمد امین العوضی نے شارجہ شاپنگ پروموشنزکی اہمیت کو اجاگر کرتے کہا کہ یہ ایک شاندارریٹیل ایونٹ ہے جو شارجہ کی کمیونٹی اور زائرین کو تفریح ​​اور مارکیٹنگ کے بے شمار منفرد تجربات فراہم کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسے ایک اہم ترین اقتصادی اور تجارتی ایونٹ سمجھا جاتاہے جس کا اہتمام چیمبر کی جانب سے امارت کی پوزیشن کو بڑھانے کے لیے کیا جاتا ہے۔ ایس سی سی آئی اقتصادی ترقی کے حصول، کاروباری برادری کی پائیدار ترقی کو مستحکم کرنے، مارکیٹوں، شاپنگ سینٹرز اور دکانوں پر فروخت میں اضافہ، اور خوردہ اور سیاحت کے شعبوں کو مضبوط بنانے میں ایونٹ کے کردار کو جاری رکھنے کے لیے شارجہ شاپنگ پروموشنز کو جاری رکھنے کے لیے بھرپور کوششیں کر رہا ہے۔
شارجہ چیمبر میں کمیونیکیشن اینڈ بزنس سیکٹر کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر جنرل عبدالعزیز محمد شطاف نے کہا کہ ہمیں ریٹیل سیکٹر میں منافع لانے سے لے کر شاپنگ کمیونٹی کی خدمت تک شارجہ شاپنگ پروموشنز کے نتائج پر فخر ہے ۔ یہ کامیابی شارجہ چیمبر اور پبلک اور پرائیویٹ سیکٹرز کی کوشش کا نتیجہ ہے۔
شارجہ شاپنگ پروموشنز ایک متنوع ایونٹ تھا جس نے دسمبر کے وسط سے 20 جنوری تک پروموشنل مدت کے دوران بین الاقوامی برانڈزپربڑی رعایات پیش کیں۔اس نے خوردہ اور تجارتی شعبوں کو سپورٹ کرنے،مارکیٹنگ کی رفتار کو بحال کرنے، فروخت میں اضافہ، زائرین کو راغب کرنے اور شارجہ کی سیاحت کو فروغ دینے کے اپنے اہداف حاصل کیے۔
ترجمہ۔تنویرملک