دیوانے 2023 میں 1.5 ارب درہم سے چودہ 132کے وی ٹرانسمیشن سب سٹیشنوں کو کمیشن کیا

دبئی،21 جنوری ، 2024 (وام) ۔۔ دبئی الیکٹرسٹی اینڈ واٹر اتھارٹی (دیوا) نے 2023 میں 132کے وی کے چودہ نئے سب سٹیشنز کا افتتاح کیا جن کی 2,100 میگا وولٹ ایمپیئرز کی تبدیلی کی گنجائش تھی۔ دیوانے سب سٹیشنوں کو مین ٹرانسمیشن نیٹ ورک سے منسلک کرنے کے لیے 120 کلومیٹر زمینی کیبلز بھی نصب کیں۔ یہ دیواکی دبئی میں بجلی کی طلب میں مسلسل اضافے کے ساتھ رفتار برقرار رکھنے کے لیے جاری کوششوں کا حصہ ہے۔ نئے ٹرانسمیشن اسٹیشن الجدف، ند الشیبہ 3، الریگہ، الحبیہ 4، جبل علی پورٹ (2 سب اسٹیشن)، مارسا دبئی، الیفرہ 1، جبل علی 2، بزنس بے کراسنگ، الثنیہ 5 اور جبل علی انڈسٹریل 1,2,3 کو سپلائی فراہم کرتے ہیں۔ دیواکے ایم ڈی اور سی ای او سعید محمد الطائر نے کہا کہ ان سب سٹیشنوں اور منصوبوں کی کل لاگت 1.5 ارب درہم تک پہنچ گئی ہے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ 2023 میں مکمل یا شروع ہونے والے بجلی کی ترسیل کے منصوبوں میں اتھارٹی کی سرمایہ کاری کی کل مالیت 7 ارب درہم تک پہنچ گئی۔ اس میں کمیشن شدہ منصوبوں میں 2.1 ارب درہم اور 4.9 ارب درہم کے منصوبےشامل ہیں جو اس وقت لاگو ہو رہے ہیں اور 2024 اور 2025 میں مکمل ہونے کی امید ہے۔ دیوامیں ٹرانسمیشن (پاور) کے ایگزیکٹو نائب صدر حسین لوتھہ نے کہا کہ 14 اسٹیشنوں کو مکمل کرنے کے لیئےجدید ترین بین الاقوامی طور پر منظور شدہ ٹیکنالوجیز کا استعمال کرتے ہوئے اعلیٰ ترین سیکورٹی اور حفاظتی معیارات کو یقینی بناتے ہوئے ے 16 ملین سے زیادہ کام کے گھنٹے درکار ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ 2023 کے آخر تک دبئی میں 132 کے وی ٹرانسمیشن سب سٹیشنز 348 تک پہنچ چکے ہیں جبکہ اس کے علاوہ 25 زیر تعمیر سٹیشن ہیں۔ ترجمہ: ریاض خان