جنیوا، 22 جنوری، 2024 (وام) ۔۔ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ٹیڈروس ادھانوم گیبریئسس نے متحدہ عرب امارات کی میزبانی میں 28 ویں اقوام متحدہ کی موسمیاتی تبدیلی کانفرنس (کوپ28) کی کامیابیوں کو سراہا ہے جس میں کوپ کی تاریخ میں پہلی بار یوم صحت منایاگیا۔
جنیوا میں ایگزیکٹو بورڈ کے 154ویں اجلاس میں اپنے افتتاحی خطاب میں ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل نے کہا کہ کوپ28 نے 50 سے زیادہ ممالک کو موسمیاتی لچک اور کلائمیٹ فرینڈلی نظام صحت کی تعمیر میں کامیابی سے مدد فراہم کی۔
اس بات کو تسلیم کرتے ہوئے کہ انسانوں، جانوروں اور ماحول کی صحت کا آپس میں گہرا تعلق ہے ڈاکٹر گیبریئس نے مزید کہا کہ کواڈری پارٹیٹ میں اپنے شراکت داروں کے ساتھ، ہم نے ون ہیلتھ ایکشن پلان تیار کرنے کے لیے بہت سے ممالک کی مدد کی ہے۔
ترجمہ۔تنویرملک