آئی پی ٹی انرجی نے40 ملین درہم سے زیادہ کے ساتھ شارجہ میں اپنے آپریشنز کو توسیع دے دی

شارجہ، 22 ​​جنوری، 2024 (وام) ۔۔ لبنان میں 1970 سے توانائی کے شعبے میں کام کرنے والی کمپنی ،آئی پی ٹی انرجی ایل ایل سی نے آئی پی ٹی انرجی ٹریڈنگ قائم کرکے شارجہ میں اپنے کاروبار کو وسعت دی ہے۔ یہ نیا ادارہ تیل کی بہتر مصنوعات، پیٹرو کیمیکل، لبریکنٹس اور گریس کی درآمد اور تجارت کررہا ہے۔

آئی پی ٹی انرجی نے شارجہ میں پہلے مرحلے میں تقریباً 40 ملین درہم کی سرمایہ کاری کی ہےجسے وہ 2025-26 تک دوگنا کرکے 80 ملین درہم کرے گا۔ انویسٹ ان شارجہ کے مشن کے ساتھ ہم آہنگ یہ شراکت داری توانائی کے شعبے میں اقتصادی ترقی اور صنعت کی قیادت کے لیے مشترکہ وژن کی نشاندہی ہے۔

انویسٹ ان شارجہ کے سی ای او محمد جمعہ المشرخ نے کہا کہ آئی پی ٹی انرجی کی توسیع شارجہ کے متحرک اور متنوع کاروباری نظام کا ثبوت ہے۔ انویسٹ ان شارجہ ان کمپنیوں کو جامع مدد فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے جو اپنی متعلقہ صنعتوں میں اختراعات کر رہی ہیں، جو امارات کے متحرک معاشی منظر نامے میں اپنا حصہ ڈال رہی ہیں۔ یہ سنگ میل، آئی پی ٹی کی کامیابی اور توسیع کے ذریعے، شارجہ کو عالمی سطح پر ایک اسٹریٹجک سرمایہ کاری کی منزل ہونے کی بھی تصدیق کرتا ہے۔

تیل اور گیس کی کمپنی سے توانائی کی کمپنی میں وسیع تر تبدیلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے، آئی پی ٹی انرجی فعال طور پر قابل تجدید توانائی میں تنوع پیدا کر رہی ہے۔ اس میں پائیداری پر توجہ مرکوز کرنا، ٹوٹل انرجیز کی جانب سے بائیو ڈیزل اور ماحول دوست اضافی اشیاء کو شامل کرنا، نیز صاف ایندھن، شمسی توانائی، ای وی چارجنگ، اور دیگر ممکنہ شعبوں میں مواقع تلاش کرنا شامل ہے۔

اس حوالے سے منعقد تقریب کے دوران، آئی پی ٹی انرجی کے مالک عیسی گروپ ہولڈنگ کے ریجنل ڈائریکٹر آيہ عيسى نے متحدہ عرب امارات خاص طور پر شارجہ سے شروع ہونے والی کمپنی کی علاقائی توسیع کے بارے میں خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے ضروری رہنمائی اور مدد فراہم کرنے کا سہرا 'شارجہ میں سرمایہ کاری' کو دیا، جس نے شارجہ میں آئندہ توسیع کے لیے آئی پی ٹی کی تیاریوں میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

آئی پی ٹی انرجی کے جنرل مینیجر مارون عبدالنور نے بتایا کہ آئی پی ٹی انرجی پاور ٹریڈنگ ایل ایل سی کمپنی کے آپریشنز کو چلائے گی۔ دریں اثنا، آئی پی ٹی انرجی ٹریڈنگ' کا مقصد اسٹوریج سہولیات کو توسیع دینا ہے۔

آئی پی ٹی انرجی اپنے کاروبار کو مزید وسعت دینے کے لیے کوشاں ہے، جس میں مستقبل کے لیے نظر آنے والے نقطہ نظر کو ظاہر کیا جا رہا ہے جو ایک فروغ پزیر کاروباری مرکز کے طور پر شارجہ کے کردار پر کمپنی کے اعتماد کو واضح کرتا ہے۔

آئی پی ٹی انرجی نے انویسٹ ان شارجہ ٹیم کو اپنی سہولت کے دورے کے لیے خوش آمدید کہا۔ "ترقی اور اختراع کا سفر" کے عنوان سے منعقدہ تقریب میں انویسٹ ان شارجہ کے سی ای او محمد جمعہ المشرخ،سرمایہ کاری کے فروغ اور معاونت کے ڈائریکٹرمروان عليشلااور ہیڈ آف مارکیٹنگ اینڈ پبلک ریلیشنز لطیفہ العلی کا آئی پی ٹی انرجی کے بانی ميشيل عیسیٰ، اورعیسیٰ گروپ کےایگزیکٹو چیئرمین ٹونی عیسیٰ کے علاوہ مارون عبدالنور، اور آیہ عیسیٰ نے استقبال کیا۔

آئی پی ٹی انرجی ایل ایل سی ڈیزل اور بائیو ڈیزل کی تقسیم، بنکرنگ، لبریکنٹس، اور ایندھن کے تیل کی فراہمی کی خدمات میں مہارت رکھتی ہے۔ شارجہ میں اس کے پاس 4810.5 m2 سے زیادہ پر محیط اسٹوریج سہولت اور 360,000 سے زیادہ آئی جی کو ذخیرہ کرنے کے تین اسٹوریج ٹینک ہیں۔


ترجمہ۔تنویرملک