فجیرہ ایڈونچرزیو آئی اے اے کی متحدہ عرب امارات میں پہلی 'ٹریننگ آف ٹرینرز' کا انعقاد کرے گا

فجیرہ، 23 جنوری، 2024 (وام) ۔۔ فجیرہ ایڈونچرز پہلی بار متحدہ عرب امارات میں بین الاقوامی تربیتی کمیٹی کی تیاری کے لیے تسلیم شدہ بین الاقوامی کورس "ٹریننگ آف ٹرینرز" پروگرام کا انعقادکر رہا ہے۔
انٹرنیشنل کلائمنگ اینڈ ماؤنٹینیئرنگ فیڈریشن (یو آئی اے اے) کے زیر اہتمام اس پروگرام کا مقصد خطے میں مہم جوئی کی سیاحتی سرگرمیوں کوفروغ دینا ہے۔

تربیتی پروگرام کا مقصد فجیرہ میں ایڈونچر ٹرینرز کی مہارتوں اور صلاحیتوں کو بڑھانا ہے۔ اس سے ایڈونچر اسپورٹس اور سیاحت کے ساتھ ساتھ اس شعبے میں فراہم کی جانے والی خدمات کے معیار کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔ فجیرہ ایڈونچر سینٹر کھیلوں کی سیاحت کو فروغ دینے اور ایڈونچر سرگرمیوں کے شعبے میں ایک سرکردہ اور خصوصی تربیتی مرکز کے طور پر اپنی پوزیشن مضبوط کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ اس کا مقصد مہارتوں کو فروغ دینا اور ایڈونچر کے شوقین افراد کے لیے تربیتی خدمات فراہم کرنا بھی ہے۔

خطے میں اپنی نوعیت کے اس پہلے پروگرام کے تحت، ماہرین فجیرہ میں ٹرینرز کے لیے ایک تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا جائے گا۔ اس کا مقصد فجیرہ کو ایسی تقریبات کے انعقاد کے لیے ایک اہم مقام بنانا ہےجو متحدہ عرب امارات میں سیاحت اور کھیلوں کے شعبے کے لیے معیارات اور ضوابط کو بلند کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

فجیرہ ایڈونچر سنٹر کے ڈائریکٹر عمرو زين الدين نے کہا کہ یو آئی اے اے کی طرف سے ٹرینرز کی تربیت خطے میں ایک بے مثال قدم ہے۔ اس سے فجیرہ ایڈونچر سنٹر کے اہداف کو حاصل کرنے میں مدد ملے گی، جس کا مقصد ایڈونچر اسپورٹس کے لیے خطے کی اولین منزل بننا ہے۔

فجیرہ ایڈونچر سنٹر کو یو آئی اے اے کے رکن کے طور پر تسلیم کیا گیا ہے، اور اس اقدام کے کے تحت ،یو آئی اے اے کے ٹریننگ پینل کے صدر اور برطانیہ اور آئرلینڈ کے لیے نیشنل ٹریننگ آفیسر سٹیو لانگ ، ایک معاون ٹرینر کے طور پر خدمات سرانجام دیں گے۔

تربیتی سیشن 22 سے 28 جنوری 2024 تک چھ دنوں تک فجیرہ میں ہوگا۔ تربیت کو عملی اور نظریاتی حصوں میں تقسیم کیا جائے گا اور فجیرہ کے خوبصورت قدرتی ماحول کے درمیان ترتیب دیا جائے گا۔ ماہرین دو تربیتی کورسز کا انعقاد کریں گے - ایک پہاڑی لیڈرز کی ذاتی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے، اور دوسرا ان کی قائدانہ صلاحیتوں کو بہتر بنانے کے لیے۔ ان کورسز کی بنیاد پر فجیرہ میں ایک تربیتی کمیٹی قائم کی جائے گی۔


ترجمہ۔تنویرملک