ایج گروپ نے یومیکس 2024 میں نئی جدید خودمختار فضائی اور زمینی گاڑیاں متعارف کرادیں

ابوظہبی، 23 جنوری، 2024 (وام) ۔۔ بغیر پائلٹ اور خود مختار نظام کے شعبے میں دنیا کے معروف جدید ٹیکنالوجی گروپوں میں سے ایک ایج نے بغیر پائلٹ سسٹمز نمائش و کانفرنس (یومیکس) اور سیمولیشن وتربیتی نمائشن (سم ٹیکس) 2024 کے پہلے دن تین نئی جدید ریموٹ گاڑیوں کی نقاب کشائی کی۔

یومیکس کے چھٹے ایڈیشن کے اسٹریٹجک پارٹنرکی حیثیت سے ایج بین الاقوامی صارفین کی ابھرتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے یو اے ای کے ڈیزائن اور تیار کردہ خود مختار ٹیکنالوجی اور مہارتوں کو تیزی سے بڑھا رہا ہے۔ جدید ترین پلیٹ فارم مطلوبہ ماحول میں کام کرنے کے لیے بنائے گئے ہیں، جس میں حکمت عملی کی ذہانت، نگرانی، اور جاسوسی (آئی ایس آر) اور لاجسٹک سپورٹ شامل ہیں۔

ایج گروپ کے مینیجنگ ڈائریکٹر اور سی ای او منصور الملا نے کہا کہ یومیکس بغیر پائلٹ کے نظام کے شعبے میں ایک معروف عالمی ایونٹ اور ایج کے لیے جدید ریموٹ پائلٹ اور خود مختار سلیوشنز کے تازہ ترین پورٹ فولیو کی نمائش کے لیے ایک مثالی پلیٹ فارم ہے۔ ہمیں ایونٹ کے اسٹریٹجک پارٹنر کے طور پر تیسری بار شرکت پر فخر ہے، جہاں ہم جدید نئی پروڈکٹس لانچ کر رہے ہیں۔

ناہموار جگہوں پر مختصر ٹیک آف اینڈ لینڈنگ (ایس ٹی اوایل) کے لیے ڈیزائن کیا گیا، جی وائی 300 ایک بغیر پائلٹ کے کم دیکھ بھال، اعلیٰ قابل اعتماد لاجسٹکس آٹوگائرو ہے، جو کم آپریشنل لاگت پر 300 کلوگرام پے لوڈ کو لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

زمینی نظام کے تحت، بنکر پرو ایک ٹریک شدہ، اعلیٰ کارکردگی کی حامل بغیر پائلٹ کے زمینی گاڑی (یو جی وی) ہے، جو مکمل طور پر ریموٹ سرویلنس، ایکسپلوریشن، پلاٹوننگ، ہدف کی شناخت، اور پیری میٹر گشت جیسے خود مختار آپریشنز انجام دے سکتی ہے ۔ ایم بوگے ایک پہیوں والا، ملٹی ٹیرین یو جی وی ہے، جو قابل عمل آئی ایس آر ڈیٹا فراہم کرنے کے لیے جدید ترین امیجنگ اور سینسر ٹیکنالوجی استعمال کرتا ہے۔


ترجمہ۔تنویرملک