ابوظہبی، 23 جنوری، 2024 (وام) ۔۔ ایمریٹس ڈیفنس کمپنیز کونسل (ای ڈی سی سی) کی چیئر وومن منی احمد الجابر نے کہا ہے کہ بغیر پائلٹ سسٹمز نمائش (یو میکس) اور سمولیشن اینڈ ٹریننگ ایگزیبیشن (سم ٹیکس)2024 کے چھٹے ایڈیشن میں کونسل کے پویلین میں حکومتی اداروں اور دفاعی و سلامتی کی صنعتوں میں سرفہرست کمپنیاں شامل ہیں۔
انہوں نے امارات نیوز ایجنسی (وام) کو دیے گئے ایک بیان میں کہا کہ متحدہ عرب امارات کی دفاعی اور سیکورٹی صنعتوں نے پائیدار ترقی کے سفر میں معیار، پائیداری اور جدت کو ترجیح دینے والی ملکی حکمت عملی کی بدولت اپنی کارکردگی اور مسابقت کو ثابت کیا ہے۔
الجابر نے بتایا کہ پویلین کے ذریعے ان نمائشوں میں ای ڈی سی سی کی شرکت مقامی اور بین الاقوامی سطح پر خصوصی کمپنیوں کے درمیان نیٹ ورکنگ کے موثر مواقع فراہم کرے گی اور نتیجہ خیز مکالمے کے ذریعے مہارت کے تبادلوں کے لیے کونسل کے کردار کو مضبوط بنائے گی۔
انہوں نے قومی دفاعی صنعتوں کی اہمیت کو اجاگر کرنے اور ایک ڈیٹا بیس کے قیام میں قومی کمپنیوں کی مدد کرنے میں کونسل کے مسلسل کردار کی تصدیق کی جس سے وہ مختلف متعلقہ فریقین کے ساتھ موثر رابطے قائم کرسکتے ہیں۔
ترجمہ۔تنویرملک