ابوظہبی، 23 جنوری، 2024 (وام) ۔۔ کیزاد گروپ کےذیلی ادارے کیزاد کمیونٹیز نے ابوظہبی میں رزین ورکرریذیڈنشل سٹی کے ڈیجیٹل لینڈ سکیپ کو اپ گریڈ کرنےکے لیے اتصالات بائی ای &کے ساتھ اسٹریٹجک شراکت داری کا اعلان کیا ہے۔
اس تعاون کے تحت اتصالات بائی ای &کے ذریعے رہائشیوں کے معیار زندگی کو نمایاں طور پر بلند کرنے کے لیے جدید تکنیکی حل فراہم کیے جائٰں گے ہے۔ اس سےرزین ورکرریذیڈنشل سٹی میں ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کی جامع اپ گریڈیشن کی جائے گی جس سے اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ تمام کمروں اور کامن ایریاز سمیت پوری سہولت مینیجڈ وائی فائی سے لیس ہو۔
اس اقدام سے یہاں کے رہائشیوں کو فائدہ پہنچنے کی امید ہے، جو 50,000 سے زیادہ لوگوں کو ہموار، تیز رفتار اور لامحدود وائی فائی کنیکٹیویٹی فراہم کرے گا۔ اس منصوبے میں پورے سٹی میں جدید فائبر آپٹک کیبلز، اعلیٰ کارکردگی والے سوئچز، اور وائرلیس رسائی پوائنٹس نصب کئے جائیں گے۔
کیزاد کمیونٹیز کے سی ای او عبدالعزیز اے باوزير نے کہا کہ ڈیجیٹل کنیکٹیویٹی آج کی دنیا میں خاص طور پر امارت میں ہماری افرادی قوت کے لیے انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔ کیزاد کمیونٹیز میں، ہم اپنے رہائشیوں کے معیار زندگی کو بڑھانے کے لیے پرعزم ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اتصالات بائی ای & کے ساتھ ہماری شراکت داری اس وژن کو عملی جامہ پہنانے کی طرف ایک اہم پیش رفت ہے۔
اتصالات بائی ای & میں چھوٹے اور درمیانے کاروبارکے سینئر نائب صدرعصام محمود نے اس حوالے سے کہا کہ ہم کاروباری اداروں کے لیے ایک قابل اعتماد پارٹنر رہے ہیں، جو انہیں ڈیجیٹل بنانے میں مدد کرتے ہیں۔ کئی دہائیوں سے اتصالات مواصلاتی نیٹ ورکس اور ڈیجیٹل انفراسٹرکچر پر کام کر رہا ہے۔ ہم عالمی سطح پر ڈیجیٹل لیڈر بننے کے ملک کے وژن کی پیروی کررہے ہیں۔ ہماری توجہ کمیونٹیز کو جوڑنے اور ڈیجیٹل کی طرف بڑھنے کی رفتار کو تیز کرنے پر ہے۔
تکنیکی اپ گریڈ یشن کے آگے یہ تعاون ایک زیادہ مربوط اور سماجی طور پر ترقی پذیر کمیونٹی کی طرف ایک قدم کی نشاندہی ہے۔
ترجمہ۔تنویرملک