خالد بن محمد بن زاید کا الحصن فیسٹیول کا دورہ

ابوظہبی، 23 جنوری، 2024 (وام) ۔۔ ابوظہبی کے ولی عہد اور ابوظہبی ایگزیکٹو کونسل کے چیئرمین عزت مآب شیخ خالد بن محمد بن زاید النہیان نے محکمہ ثقافت و سیاحت ابوظہبی (ڈی سی ٹی ابوظہبی) کے زیر اہتمام الحصن فیسٹیول کا دورہ کیا جو تاریخی الحصن کےمقام پر19 سے 28 جنوری 2024 تک جاری ہے۔

دورے کے دوران،عزت مآب نے دستکاریوں کی نمائشوں،آرٹ ورکشاپس،روایتی پرفارمنگ آرٹس اور ثقافتی شوز کادورہ کیا جن میں اماراتی ورثے اور متحدہ عرب امارات کی ثقافتی روایات کوپیش کیا جارہاہے۔
عزت مآب شیخ خالد نے ثقافتی ورثے کے ایونٹس اور الحصن فیسٹیول جیسے اماراتی ثقافتی ورثے کے تحفظ و فروغ اور اسے نوجوان نسلوں کے درمیان قومی فخر کی ایک طویل مدتی علامت کے طور پر ابھارنے کی اہمیت پر زور دیا۔

شیخ محمد بن سرور بن محمد النہیان،شیخ محمد بن نہیان بن مبارک النہیان،شیخ ھزاع بن خلیفہ بن شخبوط النہیان،ڈی سی ٹی ابوظہبی کے چیئرمین محمد خلیفہ المبارک،ابوظہبی ایگزیکٹو کونسل کے سیکرٹری جنرل سیف سعید غباش اور انڈر سیکریٹری، ڈی سی ٹی ابوظہبی سعود عبدالعزیز الحوسنی عزت ماب کے ہمراہ تھے۔

الحصن فیسٹیول میں اماراتی ثقافت کی روایات، ورثے اور اقدار کو پیش کیا جارہاہے۔ یہ فیسٹیول مقامی تخلیق کاروں اور ثقافتی ماہرین کو کاروباری برادری کے ساتھ ملنے ، صارفین کی آرا سننے ، نیٹ ورک اور تعاون کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے۔

فیسٹیول میں ال فریج ('رہائشی علاقہ' ) پرانی رہائشی گلیوں کاریپلیکا جس میں اجتماعی مقامات اور دُکانیں (دکانیں) ہیں جو زائرین کو بخورسازی،کپڑا رنگنے،مہندی، ٹالی، سادو، مٹی کے برتن اور برقعہ بنانا،کھجور کے پتوں سے مختلف چیزیں بنانا اور خشک کرنا، نیز مچھلی کے کانٹے اور جال (گرگور) سمیت دستکاری کے دیگر مظاہر دیکھے جاسکتے ہیں۔

اس سال کے پروگرام میں میکرز اسپیس: اماراتی ہوم ایڈیشن بھی شامل ہے، یہ ایک ایسا تخلیقی ایریا ہے جہاں روایتی کاریگروں، فنکاروں، فرنیچر ڈیزائنرز اور ضروری اشیاء بنانے والوں کی دستکاریوں کی نمائش کی گئی ہے۔ ہیریٹیج زون میں، تخلیقی اور تعلیمی سرگرمیاں اورمتحدہ عرب امارات کی روایات اور رسم و رواج کی عکاسی کی گئی ہے۔

اوںٹوں کواپنے پاس بلانے کے لیے نکالی جانے والی خاص آواز Heda'a کی روایت، جو نسل در نسل چلی آرہی ہے اور جے یونیسکو کی نمائندہ فہرست برائے غیر محسوس ثقافتی ورثہ برائے انسانیت میں شامل کیا گیا ہے،اس کے ساتھ ساتھ فالکنری کے مظاہرے اور روایتی شکاری کتوں کے مقابلے بھی میلےکی خاص بات ہے۔

اس کے علاوہ، میلے کے ایجنڈے میں دستکاروں کا گھر شامل ہے، جس میں المروائب، مہندی کے ڈیزائن کی جگہ ہے جو حاضرین کو اس دستکاری کے تاریخی، فنکارانہ اور ثقافتی پہلوؤں اور اماراتی ثقافت میں اس کی اہمیت کے بارے میں جاننے کی دعوت دیتا ہے۔ اسی طرح، قہوہ چیمپئن شپ اس سال منعقد کی جارہی ہے تاکہ فاتحین کو روایتی عربی کافی کی تیاری میں ان کی شاندار مہارتوں پر انعامات سے نوازا جا سکے۔

دوسری پیشکشوں میں ابوظہبی چلڈرن لائبریری کا بچوں کا ایک خصوصی پروگرام بيت بيت ہے، جہاں بچے روایتی گیمز کھیلنا سیکھ سکتے ہیں جو ٹیکنالوجی اور موبائل آلات کے متعارف ہونے سے پہلے ایجاد ہوئے تھے۔


ترجمہ۔تنویرملک