دبئی،22 جنوری ، 2024 (وام)۔۔ دبئی کے ولی عہد اور دبئی کی ایگزیکٹو کونسل کے چیئرمین عزت مآب شیخ حمدان بن محمد بن راشد المکتوم نے دبئی کے سرکاری اور نجی اسکولوں سے ممتاز اماراتی گریجویٹس کی مدد کے لیے ایک اسکالرشپ پروگرام کا آغاز کیا ہے۔
حمدان بن محمد اکیڈمک اسکالرشپ پروگرام نے اماراتی اسکولوں کے ہونہار گریجویٹس کی اعلیٰ تعلیم کے لیے 1.1 ارب درہم مختص کیے ہیں۔ یہ پروگرام جو سالانہ 100 طلباء کو فنڈ فراہم کرے گا اپریل 2024 میں تعلیمی سال کے لیے درخواستیں قبول کرنا شروع کر دے گا۔ طلباء دبئی ڈیجیٹل اتھارٹی کے ذریعے چلنے والے DubaiNow پلیٹ فارم کے ذریعے 'Emarati' آئیکن کا استعمال کر کے درخواست دے سکتے ہیں۔ انتخاب کا معیار نالج اینڈ ہیومن ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی طرف سے مقرر کردہ شرائط و ضوابط سے مشروط ہوگا۔
درخواست کی ونڈو مختلف نصاب کے لیے اکاؤنٹ ٹائم فریم کو مدنظر رکھتے ہوئے ہائی اسکول کے نتائج کے اعلان کے ساتھ منسلک ہو گی۔ یہ اقدام دبئی سوشل ایجنڈا 33 کے ایک حصے کے طور پر سامنے آیا ہے جس کا آغاز عزت متحدہ عرب امارات کے نائب صدر،وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران مآب شیخ محمد بن راشد المکتوم نے کیا۔
اس پروگرام کا مقصد دبئی کے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اماراتی طلباء کو سرکردہ تعلیمی اداروں میں اعلیٰ تعلیم کے مواقع فراہم کرکے ان کی مدد کرنا ہے۔ اس کا مقصد دبئی کے انسانی سرمائے کو متنوع اعلیٰ تعلیمی پلیٹ فارمز کے ذریعے بااختیار بنانے میں اپنا حصہ ڈالنا اوراس طرح ایک مستقبل کی افرادی قوت تیار کرنے میں مدد کرنا ہے اور اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ دبئی کے ہونہار طلباء کو جدید ترین تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت حاصل ہو۔
عزت مآب نے کہاکہ امارات کی اعلیٰ تعلیم میں سرمایہ کاری کرنا اور ہمارے نوجوانوں کو علم سے آراستہ کرنا ایک باشعور معاشرے کی تعمیر اور اسے برقرار رکھنے کے لیے بنیادی حیثیت رکھتا ہے۔ دبئی کی حکومت اعلیٰ کامیابی حاصل کرنے والوں کو بااختیار بنانے کے لیے درکار وسائل فراہم کرنے کے لیے ایک غیر متزلزل عزم رکھتی ہے۔
حکومت انھیں قابل اور بااثر مستقبل کے رہنما بننے کے لیے تیار کرتی ہے جو امارات کے شعبوں کو تقویت دینے اور دبئی کے ترقی کے سفر میں نئے باب لکھنے کے لیے جدید مہارتوں سے لیس ہوں۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدام طلباء کو تعلیمی کامیابیوں اور ذاتی خواہشات کی پیروی کرتے ہوئے تسلیم کرتا ہے، اور انہیں اپنے مقاصد کے حصول میں مدد کرتا ہے۔ شیخ حمدان نے دبئی سوشل ایجنڈا 33 کے مشن میں اعلیٰ کامیابیاں حاصل کرنے والے اور پرجوش طلباء کے اہم کردار پر روشنی ڈالی اور دبئی کے مستقبل کو تشکیل دینے کی ان کی صلاحیت پر اعتماد کا اظہار کیا۔ وہ گزشتہ دو تعلیمی سالوں سے دبئی کے ہائی سکول کے 25 اعلیٰ طلباء کو وظائف فراہم کررہے ہیں۔
نیا پروگرام 75 اضافی وظائف کی پیشکش کر کے پہلے سے موجود وظائف کو بڑھا دے گا جس سے سالانہ 100 نمایاں طلباء کو فائدہ پہنچے گا۔ دبئی سوشل ایجنڈا 33 کے ساتھ حمدان بن محمد اکیڈمک اسکالرشپ پروگرام دو اہم اسٹریٹجک مقاصد کو حاصل کرنے میں تعاون کرتا ہے۔
یہ سب سے پہلے 2033 تک دنیا بھر میں تعلیمی معیار کے لحاظ سے دبئی کو سرفہرست 10 شہروں میں شامل کرنے کی خواہش رکھتا ہے۔ اسٹریٹجک طریقے سے ڈیزائن کیا گیا پروگرام دبئی کی مستقبل کے علم پر مبنی معیشت میں نمایاں کردار ادا کرے گا اور مستقبل کے غیر معمولی لیڈروں کو فروغ دے گا جو مختلف شعبوں میں جدت طرازی کرتے ہیں۔
مزید برآں یہ پروگرام طالب علموں کو ممتاز بین الاقوامی یونیورسٹیوں کو خصوصی مطالعات کے لیے اسکالرشپ فراہم کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے جو دبئی کی معیشت کی ضروریات سے ہم آہنگ ہیں۔ یہ اسکالرشپس کو مختلف شعبوں میں مستقبل کی ترقی کی ترجیحات کے ساتھ منسلک کرتا ہے۔
اس کے نتیجے میں شہریوں کی معاشی شراکت میں اضافہ ہوتا ہے اور دبئی سوشل ایجنڈا 33 کے اہداف کی تکمیل میں مدد ملتی ہے جس کا مقصد نجی شعبے میں کام کرنے والے شہریوں کی تعداد کو موجودہ تعداد سے تین گنا کرنا ہے۔
ترجمہ: ریاض خان