ابوظہبی، 24 جنوری، 2024 (وام) ۔۔ یومیکس اینڈ سم ٹیکس 2024 کے 6ویں ایڈیشن کے دوسرے دن وزارت دفاع (ایم اوڈی) کی جانب سے دستخط کیے گئے سودوں کی مجموعی مالیت 93کروڑ90لاکھ ڈالرتک پہنچ گئی۔
اس بات کااعلان تواون کونسل کے سرکاری ترجمان زايد سعيد المريخی نے توازن کونسل میں کارپوریٹ کمیونیکیشن کی چیف منی احمد الجابر، سینئرحکام اورمقامی اور بین الاقوامی میڈیا ک نمائندوں کی موجودگی میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا۔
نمائش کے دوسرے دن متحدہ عرب امارات کی دفاعی اور سیکورٹی ایکوزیشن اتھارٹی توازن کونسل کی جانب سے پانچ معاہدوں پر دستخط کا اعلان کیا گیا۔ جس سے پہلے دو دنوں میں اعلان کردہ معاہدوں کی کل تعداد 10 اور مجموعی مالیت 1ارب90کروڑ درہم ہوگئی۔
زاید المريخی نے کہا کہ یومیکس اور سم ٹیکس 2024 کے دوسرے دن مقامی معاہدوں کی کل تعداد پانچ تک پہنچ گئی، جن کی مالیت 93کروڑ90لاکھ ڈالر ہے ،اس میں ایج کے ساتھ دو معاہدے بھی شامل ہیں۔ڈرون سسٹمز کی خریداری کے ساتھ ساتھ تکنیکی مدد اور تربیتی خدمات کی فراہمی کے پہلے معاہدے کی مالی 22کروڑ درہم جبکہ دفاعی نظام اینٹی ڈرون گنز کی خریداری کے دوسرے معاہدے کی مالیت 70کروڑ80لاکھ درہم ہے۔
باقی سودوں میں نیشنل سینٹر آف میٹرولوجی کے ساتھ 6لاکھ 39 ہزار مالیت کا معاہدہ اور گلف یونائیٹڈ انٹیگریٹڈ ملٹی ٹیک سلوشنز کے ساتھ روبوٹ خریداری کے لیے 80لاکھ درہم کی مالیت کا معاہدہ شامل ہے
کمیونیکیشن بینڈ فراہم کرنے کے لیے سٹار لنگ اسپیشل کمیونیکیشنز کے ساتھ A20لاکھ درہم مالیت کا معاہدہ کیا گیا۔
المریخی نے کہا کہ ہمیں اماراتی دفاعی صنعتوں کی کامیابیوں پر فخر ہے کیونکہ ملک اعتماد کے ساتھ ایک جدید ترین دفاعی صنعت تیار کرنے کے لیے کوشاں ہے۔
انہوں نے مزیدک کہا کہ یومیکس اور سم ٹکس 2024 دفاع اور سلامتی کے ڈومینز کے اندرسیمولیٹڈ، تربیت اور بغیر پائلٹ کے سسٹمز میں ہونے والی پیش رفت کو اجاگر کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کررہا ہے۔
ترجمہ۔تنویرملک