الحبارى ڈیفنس اینڈ سیکیورٹی کمپنی کی جانب سے یومیکس2024 میں جدید ترین آلات کی نمائش

ابوظہبی، 24 جنوری، 2024 (وام) ۔۔ الحبارى ڈیفنس اینڈ سیکیورٹی کمپنی نے یومیکس 2024 نمائش میں شرکت کے دوران اپنے بغیر پائلٹ کے نظام، تربیتی سلیوشنز اور ایپلیکیشنز کو متعارف کرایا ہے۔

کمپنی کے سیلز اینڈ ڈویلپمنٹ مینیجرعمار قويدر نے امارات نیوز ایجنسی (وام) کو بتایاکہ الحبارى ایم جی ای اورکوئنٹک کا جوائنٹ وینچر ہے، جو سائنسی اور دفاعی حل فراہم کرنے والا معروف ادارہ ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ نمائش میں شرکت کے دوران، ہم بغیر پائلٹ کے ٹارگٹ سسٹم کی ایک وسیع رینج پیش کررہے ہیں، جس میں چھوٹی بغیر پائلٹ کے فضائی گاڑیوں سے لے کر سپرسونک میزائل ٹارگٹس شامل ہیں جو آپریشنل تیاریوں کی جانچ کے لیے استعمال کیے جا سکتے ہیں، اس کے علاوہ فکسڈ ونگ والے ہوائی جہاز بھی ہیں جوتربیت میں مدد کرسکتے ہیں کے علاوہ ریڈار ڈسپلے، سینسنگ ڈیوائسزاور ٹریکنگ سسٹم بھی پیش کیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم یو اے ای میں کام کررہے ہیں اور توازن انڈسٹریل پارک میں ہمارا ایک مکمل مرکز موجود ہے۔ نمائش کی اہمیت کی وجہ سے یومیکس میں الحبارى کی یہ پہلی شرکت نہیں ہے۔
انہوں نے بتایا کہ الحبارى ڈیفنس اینڈ سیکیورٹی دھماکہ خیز مواد کو ناکارہ بنانے والے روبوٹس، تلاش اور بچاؤ کے کاموں کے ساتھ ساتھ فضائی، زمینی اور سمندری اہداف کے لیے آلات، ریموٹ کنٹرول کے استعمال سے کام کرنے میں مہارت رکھتی ہے۔

کمپنی متحدہ عرب امارات میں مسلح افواج کی تربیت اور مہارت میں اضافےکے لیے استعمال ہونے والے تکنیکی نظام بھی تیار کررہی ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ کمپنی کے ٹارگٹ سسٹم کو دنیا بھر میں بحری افواج استعمال کررہی ہیں اور ان میں تیز رفتار متحرک حملہ آور کشتیاں شامل ہیں۔

انہوں نے وضاحت کی کہ ہماری کمپنی بحری جنگ کی تمام سطحوں کے لیے جدید ترین تربیتی نظام فراہم کرنے میں مہارت رکھتی ہے۔استعمال کے لیے تیار سسٹمز موجودہ انفراسٹرکچر کے ساتھ بغیر کسی رکاوٹ کے مربوط ہوتے ہیں، جس سے کم سے کم سیٹ اپ اور کوشش کے ساتھ حقیقی لائیو فائر مشقیں کی جاسکتی ہیں۔


ترجمہ۔تنویرملک