دبئی بزنس ویمن کونسل اوراوریکل امارات کی 500 خواتین پروفیشنل اورکاروباری افراد کی اے آئی مہارت کو فروغ دیں گے

دبئی، 24 جنوری، 2024 (وام) ۔۔ دبئی بزنس ویمن کونسل (ڈی بی ڈبلیو سی) اور اوریکل نے "sAIdaty" منصوبے کا آغاز کیاہے جس کا مقصد دبئی اور پورے متحدہ عرب امارات میں خواتین پیشہ ور افراد اور کاروباری افراد کے لیے مصنوعی ذہانت (اے آئی) کی مہارتوں کوفروغ دینا ہے۔

خواتین لیڈرز کی موجودہ اور آنے والی نسل کو بااختیار بنانے کے عالمی پروگرام اوریکل وویمن لیڈرشپ (او ڈبلیو ایل) کی زیرقیادت "sAIdaty" منصوبے کے ذیعے ڈی بی ڈبلیو سی کی 500 خواتین ممبران کو تزویراتی اہداف کے حصول اور ترقی کی نئی راہیں تلاش کرنے کے لیے کاروبار، کام کی جگہ اور دیگر شعبوں میں اے آئی مہارتوں کے ساتھ اپ سکل کرنے میں مدد دی جائے گی۔

"sAIdaty" ایک سال پر محیط منصوبہ ہے، جس کے تحت اوریکل کے ماہرین، ڈی بی ڈبلیو سی کے رہنماؤں کے ساتھ مل کر بہت سے حوالوں سے تربیتی سیشنز کا اہتمام کریں گے جو شرکاء کی مصنوعی ذہانت کی بنیادی علم اور اس کے اطلاق کے بارے میں علم کو بڑھانے میں مدد کریں گے۔مزید برآں، او ڈبلیو ایل کے اراکین ڈی بی ڈبلیو سی کے اراکین کے لیے قائدانہ صلاحیتوں پر ورکشاپس کا بھی انعقاد کریں گے۔

بزنس ڈیولپمنٹ مینیجر ڈی بی ڈبلیو سی نادين حلبی نے کہا کہ اوریکل کے ساتھ ہماری شراکت داری ڈی بی ڈبلیو سی کی خواتین پیشہ ور افراد کو دبئی کے اقتصادی ایجنڈے کے مطابق بااختیار بنانے کو ششوں میں اہمیت کا حامل ہے ۔ اوریکل ویمن لیڈرشپ کی قیادت میں 'sAIdaty' اقدام، ہمارے 500 ممبران کو مصنوعی ذہانت کی اہم مہارتوں سے آراستہ کرے گا۔

نادین نے مزید کہا کہ مصنوعی ذہانت کاروبار اور کیریئر کے لیے گیم چینجر ہے، اور اوریکل کے ساتھ ہمارے تعاون کا مقصد دبئی اور متحدہ عرب امارات میں اس کے اثرات کو بڑھانا ہے۔ ہم ایسی سہولیات اور تربیت فراہم ریں گے جو دبئی کی ڈیجیٹل تبدیلی کے متحرک وژن کے مطابق، ہمارے اراکین کی مسابقتی برتری کو فروغ دیں گی۔

اوریکل اور ڈی بی ڈبلیو سی مشترکہ طور پر پروگرام کے شرکاء کے لیے کلاس روم سیشنز، ورچوئل میٹنگز، سپیڈ مینٹرنگ ایونٹس اور نیٹ ورکنگ سرگرمیوں کا انعقاد کریں گے۔ اوریکل ٹکنالوجی کے ماہرین، صنعت، اور حکومتی رہنماؤں کو، متحدہ عرب امارات اور بین الاقوامی مارکیٹوں سے اپنے تجربے کو کمیونٹی کے اراکین کے ساتھ شیئر کرنے اور ان ٹیکنالوجیز کے اطلاق کے بارے میں رہنمائی فراہم کرنے کے لیے مدعو کیا جائے گا۔

ٹیک کلاؤڈ کنٹری مشرق وسطیٰ و افریقہ کے سینئر نائب صدر اوراوریکل کے یو اے ای کے کنٹری لیڈرنے کہا کہ نک ریڈشا متحدہ عرب امارات کی ڈیجیٹل معیشت کی حکمت عملی کا مقصد متحدہ عرب امارات کی نان آئل جی ڈی پی میں ڈیجیٹل معیشت کے شراکت کو 11.7 فیصد سے اگلے 10 سالوں میں 20 فیصد سے زیادہ کرکے دوگنا کرنا ہے۔ یہ وژن ملک کے تمام اسٹیک ہولڈرز اور کمیونٹیز کی مکمل شرکت سے ہی حاصل کیا جا سکتا ہے۔

خواتین پیشہ ور افراد اور کاروباری افراد متحدہ عرب امارات کی افرادی قوت کے ایک بڑے فیصد کی نمائندگی کرتے ہیں، اور انہیں ایسی مہارتوں سے آراستہ کرنا ضروری ہے جو مصنوعی ذہانت جیسی جدید ترین ٹیکنالوجیز کو اپنانے میں مدد فراہم کریں۔ دبئی بزنس ویمن کونسل(ڈی بی ڈبلیو سی) دبئی چیمبرزکے زیراہتمام کاروباری خواتین کی ذاتی اور پیشہ ورانہ ترقی کے لیے متحدہ عرب امارات کا اہم پلیٹ فارم ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ ڈی بی ڈبلیو سی کے اراکین اس پروگرام سے فائدہ اٹھائیں گے اور متحدہ عرب امارات میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز کو اپنانے میں تیزی لانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔


ترجمہ۔تنویرملک