اے آر انجینئرنگ نےیومیکس اینڈ سم ٹیکس 2024 میں یومیکس نیکسٹ جنریشن چیمپئن اسٹارٹ اپ کا اعزاز حاصل کرلیا

ابوظہبی، 25 جنوری، 2024 (وام) ۔۔ ابوظہبی کے نائب حکمران عزت مآب شیخ ھزاع بن زاید النہیان کی زیرسرپرستی ابوظہبی نیشنل ایگزیبیشن سینٹر (ایدنیک)می منعقد ہونے والی یومیکس اینڈ سم ٹیکس 2024 نمائش میں یومیکس نیکسٹ جنریشن پچ مقابلے کے فاتح کا علان کیا گیا،جس کے مطابق اے آر انجینئرنگ کو افتتاحی فاتح قرار دیا گیا۔

یومیکس اینڈ سم ٹیکس 2024 نمائش کا اہتمام ایدنیک گروپ اور وزارت دفاع نے ایج گروپ کی اسٹریٹجک پارٹنرشپ کے ساتھ کیا تھا، تاکہ بغیر پائلٹ کے نظام، روبوٹکس اور مصنوعی ذہانت کے شعبوں میں ٹیکنالوجیز اور اختراعات کی نمائش کے لیے ایک بین الاقوامی پلیٹ فارم مہیا کیا جا سکے۔

یومیکس اینڈ سم ٹیکس نمائش کے تین دنوں کے دوران، سٹارٹ اپس نے یومیکس نیکسٹ جنریشن 2024 چیمپئن اسٹارٹ اپ کے اعزاز کے لیے یومیکس نیکسٹ جنریشن پچ مقابلے میں حصہ لیا ۔ فائنل میں مقابلہ کرنے والی سرفہرست پانچ کمپنیوں میں ڈرونل لیف۔اے آئی آر6 سسٹم جی ایم بی ایچ،سٹراڈائی،ایکسو ڈرونز اور فاتح اے آرانجینئرنگ شامل تھیں۔

،اے آر انجینئرنگ ایڈوانسڈ اگمینٹڈ ریئلٹی سلوشنز اور جدید ڈیجیٹل ٹونز تیار کرنے والی متحدہ عرب امارات کی سافٹ ویئر ڈویلپمنٹ کمپنی ہے۔

یومیکس نیکسٹ جنریشن پچ مقابلے 2024 میں سات ممالک کی 20 سے زیادہ اختراعی اسٹارٹ اپس نے حصہ لیا اور اپنے جدید حل پیش کیے۔ یومیکس اینڈ سم ٹیکس نمائش میں اس نئی خصوصیت نے کمپنیوں کے لیے اپنے آئیڈیاز، مصنوعات اور کاروباری حکمت عملی کو پیش کرنے کا ایک موقع فراہم کیا۔

اس سال کے ایڈیشن میں یومیکس نیکسٹ جنریشن 2024 شوع کرنے کا مقصد ابوظہبی کو ان ضروری شعبوں میں جدت کا ایک مرکز بنانا اور اسٹارٹ اپس کو نمائش سے فائدہ اٹھانے کا موقع فراہم کرنا ہے۔ یومیکس اینڈ سم ٹیکس خطے میں اپنی نوعیت کا واحد ایونٹ ہیں، جو بغیر پائلٹ کے نظام، مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے شعبوں میں جدید ترین اختراعات اور ٹیکنالوجیز کی نمائش کے لیے عالمی معیار کا پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے۔


ترجمہ۔تنویرملک