دبئی، 25 جنوری، 2024 (وام) ۔۔ دبئی کے ولی عہد اور دبئی ایگزیکٹو کونسل کے چیئرمین عزت مآب شیخ حمدان بن محمد بن راشد المکتوم کی سرپرستی اور ہدایات کےتحت، دبئی اسپورٹس کونسل نے"دبئی جیٹ سوٹ ریس "کے آغازکا اعلان کیا ہے جو 28 فروری کو شروع ہوگی۔
دنیا میں اپنی نوعیت کے کھیلوں کے اس پہلے مقابلے کے حریف ہوائی جہاز کی مدد کے بغیر فضا میں جیٹ انجن سے لیس سوٹ پہن کر اڑتے ہوئے پہلے سے طے شدہ مقام پر اتریں گے۔ یہ مقابلے جیٹ سوٹ بنانے والی کمپنی گریویٹی انڈسٹریز کے تعاون سے منعقد کیے جائٰں گے جو جیٹ سوٹ ریسنگ کے کھیل کا آغاز کررہی ہے۔
دبئی اسپورٹس کونسل کے چیئرمین عزت مآب شیخ منصور بن محمد بن راشد المکتوم نے کہا کہ کہ عالمی سطح پر اپنی نوعیت کایہ پہلا ایونٹ ہے جوعزت مآب شیخ حمدان بن محمد کی سرپرستی کی بدولت منعقد کیا جا رہا ہے۔
متحدہ عرب امارات کے احمد الشحی سمیت مختلف ممالک کے آٹھ مدمقابل اعلیٰ اعزازات کے لیے مقابلہ کریں گے۔
شیخ منصور نے مزید کہا کہ یہ ریس عالمی سطح پر دلچسپ فضائی کھیلوں کے ایکشن کے ایک نئے دور کے آغاز ہوگی اور یہ دبئی کے انٹرپرائز کے بڑھتے ہوئے جذبے کے ساتھ ساتھ چیلنجوں پر قابو پانے کی انسانی صلاحیت کی حقیقی عکاسی ہے۔ یہ تقریب دبئی کی انفرادیت اور لامحدود مواقع کو بھی اجاگر کرتی ہے جس میں دنیا کے نئے آئیڈیاز کو پیش کیا جاتا ہے۔
ریس کے آغاز کا اعلان برج خلیفہ کے ساتھ برج پارک میں ایک دلچسپ تقریب کے دوران کیا گیا۔ اس تقریب میں دبئی سپورٹس کونسل کے سیکرٹری جنرل سعید حارب، گریویٹی انڈسٹریز کے بانی اور چیف ٹیسٹ پائلٹ رچرڈ براؤننگ ریس کے ڈائریکٹر سمر الشماری نے مختلف ممالک کے میڈیا کے نمائندوں، فضائی کھیلوں کے ماہرین، مہم جوئی اور پرجوش شائقین پر مشتمل ایک بڑے اجتماع سے خطاب کیا۔اس کے ساتھ ایک لائیو مظاہرہ پیش کیا گیا جس میں جیٹ سوٹ میں تین حریفوں نے شرکت کی شامل تھے۔
تقریب کے دوران اعلان کیا گیا کہ دبئی اسپورٹس کونسل اور گریویٹی انڈسٹریز کے درمیان دبئی بوٹ شو کے دوران 28 فروری کو "دبئی جیٹ سوٹ ریس" کے انعقاد کے لیے ایک معاہدے پر دستخط کیے گئے ، تاکہ نمائش میں آنے والے افراد ایک منفرد ریس کو دیکھ سکیں۔ فضائی مقابلہ یہ بھی اعلان کیا گیا کہ اماراتی ریسر احمد الشحی دنیا میں اپنی نوعیت کی پہلی ریس میں شرکت کے لیے کوالیفائی کرنے کے لیے برطانیہ میں خصوصی تربیت حاصل کررہے ہیں۔
جیٹ سوٹ ریسنگ کا مقابلہ دبئی ہاربر اور اسکائی ڈائیو دبئی کے درمیان کے علاقے میں منعقد کیا جائے گا،حریف خاص طور پر ڈیزائن کیے گئے سوٹ میں اڑیں گے جن میں صحت اور حفاظت کے پہلوؤں پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔
سعید حارب نے کہا کہ عزت مآب شیخ منصور بن محمد بن راشد المکتوم کی ہدایت پر دبئی اسپورٹس کونسل ہمیشہ مختلف بین الاقوامی منتظمین کے تعاون سے شہر میں نئے اور ممتاز کھیلوں کے مقابلوں کو لانے کے لیے کوشاں ہے اور یہ ریس ایک نئی ہوگی۔
حارب نے آرٹی اے، دبئی پولیس، اسکائی ڈائیو دبئی اور دبئی ایکس کا ایونٹ کے انعقاد میں تعاون پر شکریہ ادا کیا۔
رچرڈ براؤننگ اور گریویٹی انڈسٹریز کی ٹیم 45 سے زیادہ ممالک میں 260 سے زیادہ لائیو ایونٹس میں پرواز کر کے ایک ناقابل یقین سفر طے کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے 2017 میں جو جیٹ سوٹ تیار کیا تھا اس کے بعد اسے بہتر کیا گیا ہے تاکہ ، درستگی اور رفتار کے ناقابل یقین کارنامے پیش کیے جاسکیں۔
براؤننگ نے کہا کہ گذشتہ چھ سالوں میں گریویٹی کے پائلٹس نے دبئی میں متعدد بار پروازیں کی ہیں اور یہ واقعی خوشی کی بات ہے کہ دبئی اسپورٹس کونسل کے تعاون سے واپس آکر ایک دلکش مقابلہ پیش کیا گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہاکہ ہم صرف فلائنگ اور ریسنگ ڈسپلے کے انعقاد سے مطمئن نہیں ہوں گے۔ ہم پرواز کے راستے کے ذریعے ایونٹ میں مسابقت اور جوش و خروش بڑھانے کی بھی کوشش کرتے ہیں جس میں حریفوں کے لیے چیلنجز شامل ہیں جن میں چار بہترین حریفوں کا تعین کرنے کے لیے تدبیر، درستگی اور پرواز کی رفتار کی ضرورت ہوتی ہے جو اس کے بعد ٹاپ تین مقامات کے لیے مقابلہ اور کامیابی حاصل کریں گے۔
ریس ڈائریکٹرسامر الشمری نے کہاکہ ہمیں دبئی ہاربرپر اپنی نوعیت کے اس پہلے ٹورنامنٹ کی میزبانی کرتے ہوئے خوشی ہے ہمارا عزم ایونٹ کے انعقاد سے آگے ہے، لیکن اس کھیل کی طرف زیادہ سے زیادہ لوگوں کو راغب کرنا اور اس کی مسلسل ترقی کو یقینی بناناہے۔
ترجمہ۔تنویرملک