ایس ای ایچ اے کی چوتھی ابوظہبی انٹیگریٹڈ مینٹل ہیلتھ کانفرنس اختتام پزیر ہوگئی

ابوظہبی، 28 جنوری، 2024 (وام) ۔۔ مشرق وسطیٰ میں صحت کےسب سے بڑے ادارے،پیورہیلتھ کی زیلی کمپنی ابوظہبی ہیلتھ سروسز (ایس ای ایچ اے) کے زیر اہتمام چوتھی ابوظہبی انٹیگریٹڈ مینٹل ہیلتھ کانفرنس اختتام پزیر ہوگئی۔

27سے28 جنوری تک جاری رہنے والی اس کانفرنس میں ماہرین نے دماغی صحت کے تازہ ترین معیارات پر تبادلہ خیال کیا جس کامقصد پورے خطے میں ذہنی صحت میں اصلاحات کو فروغ دینا ہے۔

چوتھی ابوظہبی انٹیگریٹڈ مینٹل ہیلتھ کانفرنس کا افتتاح شیخ ذیاب بن خلیفہ بن سلطان النہیان،نیشنل ہیومن رائٹس انسٹی ٹیوشن (این ایچ آر آئی) کے بورڈ آف ٹرسٹیز کے چیئرپرسن مقصود کروس اورریسرچ اینڈ انوویشن سینٹرکی ایگزیکٹو ڈائریکٹرڈاکٹر اسماء المناعی کی موجودگی میں کیا گیا۔

ابوظہبی انٹیگریٹڈ مینٹل ہیلتھ کانفرنس خطے میں سب سے بڑی مربوط ذہنی صحت کی کانگریس ہے۔ یہ دماغی صحت کے مسائل سے متاثر لوگوں، دوستوں، خاندانوں اور ساتھیوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کے لیے نئے خیالات اور تازہ ترین اختراعات کا ایک فورم ہے۔

'ہارمونائزنگ مائنڈز: تفریق کا خاتمہ،رکاوٹوں کو توڑنا'کے عنوان سے ہونے والی کانفرنس میں انڈر سٹینڈنگ کے فروغ،رسائی میں اضافے اور ذہنی صحت کی صورتحال کے سٹگما کو ختم کرنےکے لیے ایس ای ایچ کے کے عزم کا اجاگرکیا گیا گیا۔

متحدہ عرب امارات میں فرنٹ لائن ہیروز کو مدد فراہم کرنے کے لیے کانفرنس کے چوتھے ایڈیشن کو کانفرنس کو فرنٹ لائن ہیروز آفس نے سپانسر کیاتھا۔

فرنٹ لائن ہیروز دفتر کی ڈائریکٹر جنرل مہا برکات نے کہا کہ اس سال کی کانفرنس کو سپانسر کرنے کا مقصد فرنٹ لائن پر کام کرنے والوں کے لئے ذہنی، اخلاقی اور مالی مدد فراہم کرنےکی مسلسل کوششوں کو جاری رکھنا ہے۔

انہوں نے تمام فرنٹ لائن ہیروز کی ذہنی بہبود کو ترجیح دینے اور اسے برقرار رکھنے اور کمیونٹی کے تحفظ کے لیے جانیں قربان کرنے والوں کو مستقل مدد اور وسائل فراہم کرنے کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی۔
محکمہ صحت ابوظہبی(ڈی او ایچ) میں صحت کی سہولیات کے شعبے کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر عائشہ الخوری نے نے کہاکہ ذہنی صحت محکمہ صحت ابوظہبی کی توجہ کا مرکز ہے، اور ڈی او ایچ اس کے لیے کام جاری رکھے ہوئے ہے۔ 'ایک صحت مند ابوظہبی' بنانے کا وژن، اس بات کو یقینی بنانے کے لیے ہے کہ کمیونٹی کے افراد ذہنی اور جسمانی طور پر سب سے زیادہ صحت مند ہوں۔

ڈاکٹر الخوری نے مزید کہاکہ ڈی او ایچ اپنی صلاحیتوں کو بہتر بنانے، بیداری کو فروغ دینے، اور ذہنی صحت کی خدمات کو بڑھانے کے لیے جدید طریقوں کے لیے امارات کے اندر شعبہصحت کے پیشہ ور افراد کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

ای ایچ اے میں مینٹل ہیلتھ اینڈ ویل بیئنگ سروسز کے چیف میڈیکل آفیسرڈاکٹر ناهدہ نیاز احمدنے کہا کہ کانفرنس تمام جہتوں میں ذہنی صحت کے انضمام کو آگے بڑھانے کے ہمارے عزم کا ثبوت ہے۔ہمارے ایجنڈے نے زندگی کے مختلف پہلوؤں میں دماغی صحت کے انضمام کو تلاش کیا جس میں مجموعی فلاح و بہبود پرزور دیا گیا۔


ترجمہ۔تنویرملک