دبئی، 28 جنوری، 2024 (وام) ۔۔ دبئی کے ولی عہد اوردبئی ایگزیکٹو کونسل کے چیئرمین عزت مآب شیخ حمدان بن محمد بن راشد المکتوم نے 'دبئی انٹرنیشنل گروتھ انیشیٹو' کا آغاز کردیا ہے، جس میں دبئی میں قائم عالمی مارکیٹس کے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں (ایس ایم ایز) کی توسیع کو تیز کرنے کے لیے 50کروڑ درہم مختص کیے گئے ہیں جوہوئے۔ یہ اقدام دبئی حکومت نے امارات نیشنل بینک آف دبئی (امارات این بی ڈی) کے اشتراک سے شروع کیا ہے۔
عزت مآب شیخ حمدان نے نائب صدر، وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران عزت مآب شیخ محمد بن راشد المکتوم کے وژن کی رہنمائی میں عالمی معیشت میں دبئی کے اہم کرداراورکاروبار اور تجارت کے بین الاقوامی مرکز کے طور پر اس کے اہم مقام کو اجاگر کیا جس میں دبئی کے اقتصادی ایجنڈا، ڈی33 کے مقاصد سے ہم آہنگ ہو کر معیشت کے حجم کودوگنا اور دبئی انٹرنیشنل گروتھ انیشیٹو کے تحت دبئی میں قائم ایس ایم ایز کی عالمی توسیع کی حمایت کی جارہی ہے۔حمدان نے کہاکہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری ادارے امارات کی معیشت میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، جن میں 95 فیصد رجسٹرڈ کاروبار شامل ہیں۔
عزت مآب نے مزید کہا کہ انٹرپرینیورز، سرمایہ کاروں اور ایس ایم ایز کےلیے مضبوط سپورٹ دبئی کے کاروبار دوست ماحول کی عکاسی ہے، جو اسے مقامی اور عالمی سرمایہ کاری کے لیے ایک پرکشش مقام بناتی ہے۔
دبئی کے اول نائب حکمران، نائب وزیر اعظم اور وزیر خزانہ عزت مآب شیخ مکتوم بن محمد بن راشد المکتوم نے کہا کہ دبئی نے عزت مآب شیخ محمد بن راشد المکتوم کی رہنمائی میں کاروبار کو بااختیار بنانے کے لیے کئی اقدامات شروع کیے ہیں۔ ان میں ، دبئی انٹرنیشنل گروتھ انیشیٹو کے تحت ایس ایم ایز کے لیے 50کروڑ درہم مختص کیے گئے ہیں۔
عزت مآب شیخ مکتوم نے مزید کہا کہ ایس ایم ایز کی پائیدار عالمی توسیع کو سہولت فراہم کرنا ڈی33 ایجنڈے کے مطابق حکومت کے لیے ایک ترجیح ہے۔ یہ کاروباری ادارے فیصد سے زیادہ افرادی قوت کو ملازمت دیتے ہوئے امارات میں ایک اہم کردار ادا کررہے ہیں۔
دبئی میں قائم تمام ایس ایم ایز کے لیے کھلا، مالک کی قومیت سے قطع نظر، اس اقدام کو کاروباروں کو بین الاقوامی سطح پر وسعت دینے کے لیے بااختیار بنانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ اس اقدام میں امارت کے اہم اسٹریٹجک شعبوں پر توجہ دی جائے گی۔ امارات این بی ڈی فنانسنگ پروگرام کے بارے میں مزید تفصیلات کا اعلان فروری میں کرے گا۔
امارات این بی ڈی امارات کے انٹربینک آفرڈ ریٹ کو بغیر کسی اضافی مارجن کے چارج کرتے ہوئے اہل کمپنیوں کو مسابقتی شرحوں پر فنانسنگ فراہم کرے گا۔ ایک مشترکہ اسٹیئرنگ کمیٹی قائم کی جائے گی، جس میں حکومت دبئی اور ایمریٹس این بی ڈی کے نمائندے شامل ہوں گے، جو اس اقدام کی رہنمائی، اہل ایس ایم ایز کا انتخاب، عملدرآمد کی نگرانی اور امارات کے اسٹریٹجک مقاصد کو پورا کرنے میں اس کی کامیابی کو یقینی بنانے کے ذمہ دار ہوں گے۔
ترجمہ۔تنویرملک