قاہرہ، 28 جنوری، 2024 (وام) ۔۔ قاہرہ بین الاقوامی کتاب میلے کے 55 ویں سالانہ ایڈیشن میں شرکت کے دوران شارجہ بک اتھارٹی (ایس بی اے)70شریک ممالک کے پبلشرز اور اس صنعت کے دیگرماہرین سے ملاقاتیں ، کتابوں کی رونمائی، اور بات چیت کی قیادت کر رہی ہے تاکہ انہیں شارجہ اور متحدہ عرب امارات کے متحرک ثقافتی و ادبی منظر نامے میں ہونے والی تازہ ترین پیشرفت کے بارے میں آگاہ کرسکے۔
"علم کی تخلیق، تحریر کی حفاظت" کے موضوع پر، کتاب میلہ 24 جنوری سے 6 فروری تک جاری ہے، ج سکے دوران ایس بی اے 'شارجہ کے ثقافتی پروجیکٹ' کے تحت موجودہ اور آنے والے اقدامات کو اجاگر کررہی ہے، جن کا تصور سپریم کونسل کے رکن اور شارجہ کے حکمران عزت مآب ڈاکٹر شیخ سلطان بن محمد القاسمی نے اشاعتی صنعت کی پائیدار ترقی کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ ادبی اور تخلیقی سرگرمیوں کے لیے کمیونٹی کی محبت کو فروغ دینے کے لیے پیش کیا ہے۔
ایس بی اے پویلین میں حکام، معززین اور ممتاز مصنفین کے علاوہ مصری وزیر اعظم مصطفیٰ مدبولی اور مصری وزیر ثقافت نيفين الكيلانی کا خیر مقدم کیا گیا۔
شارجہ کے حکمران کی جانب سے، العامری نے سلطان آف ہسٹری انسائیکلوپیڈیا کی ایک دستخط شدہ کاپی پیش کی، جو کہ عزت مآب کی مصری صدر عبدالفتاح السیسی کی مصراور عرب دنیا میں ثقافت اور ثقافت کو فروغ دینے میں ان کے کردار کے اعتراف میں84 ویں تصنیف ہے۔. وزیراعظم نے صدر السیسی کی جانب سے تحفہ قبول کرتے ہوئے اس قیمتی تحفے کے لیے شکریہ ادا کیا۔ العامری نے وزیر اعظم اور وزیر ثقافت کو دو دستخط شدہ کاپیاں بھی پیش کیں۔
مصری وزیر اعظم نے عرب ثقافت کو فروغ دینے اور عرب ورثے اور عالمی ثقافتوں کے درمیان روابط کو فروغ دینے کے لیے شارجہ کے حکمران کی مؤثر شراکت کو سراہا۔ وزیر ثقافت نے میلے کے اس ایڈیشن میں متحدہ عرب امارات کی شمولیت کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے ثقافتی تعاون اور فن اور ادب میں تبادلوں میں مسلسل اضافے پر بھی زور دیا، جو ان رشتوں کو مزید مضبوط بنا رہے ہیں۔
احمد العامری، نے کہا کہ قاہرہ بین الاقوامی کتاب میلہ پبلشرز کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم ہے، اور شیخ ڈاکٹر سلطان القاسمی کے تصورات سے رہنمائی حاصل کرتے ہوئے، شارجہ ایسے اداروں اور ایونٹس کی حمایت کے لیے پرعزم ہے جو علم، تعلیم اور ثقافت کو فروغ دیتے ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ عرب تخلیقی صنعتوں کی ترقی کے لیے مشترکہ کوششوں اور چیلنجوں کو مواقع میں تبدیل کرنے کے لیے وسیع مشترکہ کام کی ضرورت ہے۔
70 ممالک کے پبلشرز کے ساتھ مشغولیت
ایس بی اے کتاب میلے میں شرکت کرنے والے 70 ممالک کے پبلشرز کو ایک خوش آئند پلیٹ فارم فراہم کر رہا ہے، جو شارجہ انٹرنیشنل بک فیئر جیسے ایونٹس کے ذریعے دستیاب تعاون اور مواصلات کے انمول مواقع فراہم کر رہا ہے۔ مسلسل تین سالوں سے دنیا کے سب سے بڑے کتاب میلے کے طور پر اس ایونٹ میں پبلشرز کانفرنس، لائبریریز کانفرنس، اور انٹرنیشنل ڈسٹری بیوٹرز کانفرنس جیسے اہم ایونٹس شامل ہیں۔ یہ فورم اشاعت اور ترجمے کے حقوق کی خرید و فروخت پر مشتمل لین دین اور شراکت کی سہولت فراہم کررہا ہے۔
مزید برآں، اتھارٹی شارجہ چلڈرن ریڈنگ فیسٹیول کی نمائش کر رہی ہے، جو سائنسی، ادبی اور تخلیقی شعبوں میں بچوں اور نوجوانوں کی صلاحیتوں اور صلاحیتوں کو پروان چڑھانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔
ترجمہ۔تنویرملک