دبئی، 28 جنوری، 2024 (وام) ۔۔ فیفا بیچ سوکر ورلڈکپ یو اےای 2024 دبئی کا شاندار آفیشل پوسٹر متعارف کرادیا گیا،جوایک ایسے ایونٹ کے لیے جوش و خروش پیدا کر رہا ہے جو ہرعمر کے شائقین کو دھوپ میں تفریح فراہم کرے گا۔
فیفا کے سب سے زیادہ گول والے مقابلے کے اس آفیشل پوسٹر میں جوش،رنگ اور مقابلوں کی تصویر کشی کی گئی ہے، جس میں دنیا کی 16 سرفہرست ٹیمیں حصہ لیں گے۔ سابق چیمپئن برازیل اور پرتگال کے یہ ٹیمیں 15 سے 25 فروری تک دبئی میں اپنا جادو جگائیں گی۔
ونٹیج ٹورازم کے آرٹ ورک سے مزین آفیشل پوسٹرمیں خوبصورت کھیل اوررنگوں کی ایک متحرک عکاسی کی گئی ہے جو خوبصورت ماحول میں ریت،سمندر اورسورج کو سمیٹے ہوئے ہے۔
پیش منظر میں، شاندار بائیسکل کک دکھائی گیا ہے- جو بیچ ساکرکی ایک مہارت ہے۔ کھچا کھچ بھرا ہوا اسٹیڈیم اور دبئی کی شاندار اسکائی لائن کے ساتھ بے آفیشل پوسٹر مثال پس منظر فراہم کرتی ہے۔
ترجمہ۔تنویرملک