شارجہ ایئرپورٹ انٹرنیشنل فری زون نے ٹوکائی آپٹیکل کے ساتھ مفاہمت نامے پر دستخط کر دیئے

شارجہ،28 جنوری ، 2024 (وام) ۔۔ شارجہ ایئرپورٹ انٹرنیشنل فری زون نے اپنی قابل ذکر ترقی کی رفتار کو جاری رکھتے ہوئے مشرق وسطیٰ میں سب سے تیزی سے ترقی کرنے والے فری زونز میں سے ایک کے طور پر اپنی ساکھ کو مستحکم کیا اور ایک ممتاز جاپانی کمپنی ٹوکائی آپٹیکل جو نسخے کے عینک کی تیاری میں اپنی مہارت کے لیے مشہور ہے کے ساتھ شراکتی معاہدے کے تحت فری زون میں اپنے آپریشن کی بنیاد رکھی ہے۔

مفاہمت کی یادداشت کی شرائط کے تحت ٹوکائی آپٹیکل فری زون کے اندر تقریباً 4,300 مربع فٹ پر محیط ایک گودام لیز پر لے گی۔ یہ شارجہ ایئرپورٹ انٹرنیشنل فری زون میں ٹوکائی آپٹیکل کی توسیع کے پہلے مرحلے کی نشاندہی کرتا ہے جو کہ تقریباً 8 ملین درہم کی سرمایہ کاری کی نمائندگی کرتا ہے۔ ایم او یو پر دستخط کی تقریب فری زون کے ہیڈکوارٹر میں ہوئی جہاں اس میں اہم شخصیات نے شرکت کی جن میں فری زون کے ڈائریکٹر سعود سلیم المزروئی اور ٹوکائی آپٹکس کے سی ای او اور جاپان میں ٹوکائی آپٹیکل کے شیئر ہولڈر کرٹ لیوریڈان شامل تھے۔

تقریب میں دونوں اطراف کے سینئر حکام اور منیجرز نے بھی شرکت کی۔ ٹوکائی آپٹیکل کا شمار دنیا بھر میں ٹاپ 5 لینس بنانے والوں میں ہوتا ہے اور اسے اپنے شعبے میں تحقیق اور ترقی کے لیے سرفہرست 3 کمپنیوں میں شامل کیا جاتا ہے۔

خود کو ممتاز کرتے ہوئے کمپنی اپنی تمام مصنوعات اندرون ملک تیار کرتی ہے اور سب سے پتلے لینز کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کرتی ہے جس کی مثال ٹوکائی 1.76 لینس ہے۔ ٹوکائی آپٹیکل کے ساتھ نئی شراکت داری فری زون کی بڑھتی ہوئی اہمیت کو اجاگر کرتی ہے جو بین الاقوامی کمپنیوں کے لیے ترجیحی منزل ہے جو عالمی منڈیوں تک اپنی رسائی کو بڑھانا چاہتی ہیں۔ یہ مشرق وسطیٰ اور افریقی منڈیوں میں تیزی سے گھسنے کے مقصد سے کاروباروں کے لیے ایک اسٹریٹجک مرکز کے طور پر اپنی حیثیت کو مستحکم کرتا ہے۔

مزید برآں یہ کامیابی مختلف اقتصادی شعبوں میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لیے فری زون کی انتھک کوششوں کو نمایاں کرتی ہے۔ فری زون کے ڈائریکٹر سعود سلیم المزروئی نے زور دیا کہ 85 سال کی متاثر کن تاریخ کے ساتھ ایک اچھی طرح سے قائم کمپنی کی کامیاب کشش اس اہم اہمیت کی نشاندہی کرتی ہے جو فری زون بین الاقوامی کاروباروں کو پیش کرتا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ وہ ان کی سرمایہ کاری کے لیے جو محفوظ ماحول فراہم کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امارت شارجہ سپریم کونسل کے رکن اور شارجہ کے حکمران ڈاکٹر شیخ سلطان بن محمد القاسمی کی دانشمندانہ ہدایات کے تحت براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کیلئےاپنی مسابقت کو بڑھانے اور فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے۔ المزروئی نے مزید کہا کہ فری زون کی جانب سے بین الاقوامی کمپنیوں کو پیش کردہ خدمات کا جامع مجموعہ اس کے مسابقتی برتری کی بنیاد بناتا ہے متنوع صنعتوں اور شعبوں سے فرموں کو کھینچتا ہے۔

"ٹوکائی آپٹیکل" کو فولڈ میں شامل کرنے سے متحدہ عرب امارات میں صنعتی اور طبی دونوں شعبوں اور خاص طور پر شارجہ میں اعلیٰ معیار کی سرمایہ کاری کے لیے ایک اہم مقام کے طور پر امارات کے موقف کو مضبوط بنانے کی امید ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹوکائی آپٹیکل کا بنیادی مقصد عالمی منڈیوں میں پھیلنا اور متنوع صارفین کے طبقات تک پہنچنا ہے اور فری زون اس وژن کے ساتھ بالکل ہم آہنگ ہے۔

ترجمہ: ریاض خان