دبئی،28 جنوری ، 2024 (وام) ۔۔وزارت صحت محکمہ صحت ابوظہبی اور دبئی ہیلتھ اتھارٹی کے تعاون سے مشترکہ طور پر عرب ہیلتھ 2024 میں 29 جنوری سے یکم فروری تک اختراعی اقدامات اور ڈیجیٹل صحت کی خدمات کا ایک مجموعہ پیش کر رہی ہے۔
"ایمریٹس ہیلتھ" کے نام سے ایک متحدہ قومی پلیٹ فارم کے تحت پیش کیے جانے والے پراجیکٹس کا مقصد صحت کے شعبے کو جامع اور مکمل طور پر ترقی دینے، مسابقت، لچک اور تاثیر کو بڑھانا، اور ملک کے مطابق معیار زندگی کو بہتر بنانا ہے۔
وزارت صحت کی نمائشوں میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز، پیشین گوئی کرنے والے ماڈلز اور ہیلتھ انفارمیشن سسٹمز، اور صحت اور آب و ہوا کے درمیان گٹھ جوڑ کی تلاش کے ذریعے صحت کی خدمات کو بہتر بنانے کے لیے ڈیزائن کیے گئے اختراعی منصوبوں اور اقدامات کی ایک وسیع رینج پیش کی جائے گی۔
یہ اقدامات فعال اعلیٰ معیار کی صحت کی دیکھ بھال کی خدمات کی دستیابی کو یقینی بنانے، کمیونٹی میں صحت عامہ کے معیارات کو فروغ دینے، صحت سے متعلق آگاہی بڑھانے اور احتیاطی صحت کے اقدامات کو بڑھانے کے لیے وزارت کے اسٹریٹجک وژن کا حصہ ہیں۔ نمائش شدہ پروجیکٹس میں ایک اے آئی سے چلنے والا ڈیش بورڈ شامل ہے جو ایمرجنسی اور کرائسز سنٹر کی صلاحیتوں کو تقویت دینے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ ایک ڈیجیٹل پلیٹ فارم جس کا مقصد صحت کی دیکھ بھال کے پیشہ ور افراد کے کیریئر کے راستوں کا انتظام کرنا ہے اور ایک اور پروجیکٹ جو صحت کی سہولیات کے کاربن فوٹ پرنٹ کا تجزیہ کرنے کے لیے وقف ہے۔
مزید برآں اس لائن اپ میں ذیابیطس کے لیے ابتدائی پتہ لگانے کا اقدام اور الحسن ایپ میں اپ ڈیٹس شامل ہیں۔ وزارت صحت ایک ہیلتھ ریسرچ پلیٹ فارم بھی قائم کر رہا ہے اور اعضاء اور بافتوں کے عطیہ اور ٹرانسپلانٹیشن کے قومی پروگرام "حیات" میں تازہ ترین پیش رفت کے ساتھ ساتھ "Tatmeen" پلیٹ فارم کی طرف سے گزشتہ سال کی کامیابیوں جو کہ دواسازی کی مصنوعات کو ٹریک کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ وزیرصحت وزیر عبدالرحمٰن بن محمد بن ناصر الاویس نے اس بات پر زور دیا کہ متحدہ عرب امارات کی مسابقت کو برقرار رکھنا اور صحت کے شعبے میں اس کی نمایاں حیثیت کو بڑھانا ایک اسٹریٹجک ہدف ہے جسے حاصل کرنے کے لیے صحت کے شعبے کو اسٹریٹجک شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ یہ مقصد متحدہ عرب امارات کی قیادت کے مستقبل کے حوالے سے نظر آنے والا نہ صرف معیار زندگی بلکہ کمیونٹی کی فلاح و بہبود کو بھی بہتر بنائے گا۔ صحت کی دیکھ بھال میں متحدہ عرب امارات کی بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ کامیابی اس کے جدید صحت کے بنیادی ڈھانچے، قابل اطلاق قانون سازی، اور ہنر مند، تربیت یافتہ افرادی قوت کی وجہ سے ہے جو کہ عالمی سطح پر معروف صحت کے نظام میں اپنا حصہ ڈال رہی ہے ۔ محکمہ صحت ابوظبی کے چیئرمین منصور ابراہیم المنصوری نے کہاکہ حالیہ برسوں میں عالمی سطح پر درپیش صحت کے چیلنج، ان چیلنجوں سے پیدا ہونے والے مواقع کے ساتھ صحت کی دیکھ بھال کی عالمگیریت پر روشنی ڈالی ہے۔ یہ ایک مشترکہ عالمی ذمہ داری ہے جو انفرادی سطح سے بالاتر ہے۔
المنصوری نے اس بات پر زور دیا کہ لائف سائنسز، جینومک سائنسز، ہیلتھ ٹیکنالوجی، پریزیشن میڈیسن اور ہیلتھ ڈیٹا جیسے اہم شعبوں میں سرمایہ کاری عالمی صحت کی دیکھ بھال کے مستقبل کی تشکیل میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ابوظہبی ان شعبوں میں اپنی کامیابیوں اور مثالی تجربے کو ظاہر کرنے کا خواہاں ہے جس سے صحت کی دیکھ بھال کے عالمی مقام کے طور پر اس کی حیثیت کو تقویت ملے گی۔ دریں اثنا، ڈی ایچ اے کے ڈائریکٹر جنرل عواد صغیر الکتبی نے کہاکہ عرب ہیلتھ 2024 سب سے اہم شعبوں میں سے ایک میں متحدہ عرب امارات کی اہمیت کی عکاسی کرتا ہے ۔ یہ تقریب تیز رفتار ترقی، متحرک تبدیلیوں، اور متاثر کن ترقی کو ظاہر کرتی ہے۔
الکیتبی نے نشاندہی کی کہ متحدہ عرب امارات کا صحت کا شعبہ نہ صرف اپنے قانون سازی کے فریم ورک اور نظام میں بلکہ جدید اور سمارٹ ٹیکنالوجیز سے آراستہ جدید ترین سہولیات میں بھی قابل فخر ہے۔ اس شعبے کو اعلیٰ درجے کی سائنسی تحقیق اور طبی مہارت سے مزید تقویت ملی ہےجسے ممتاز پیشہ ور افراد اور ماہرین کی حمایت حاصل ہے۔
ترجمہ: ریاض خان