شارجہ اسلامی بینک کا'نقودی' پلیٹ فارم کے ساتھ ڈیجیٹل ادائیگی کیلئے شراکت داری کا اعلان

شارجہ،28 جنوری ، 2024 (وام) ۔۔شارجہ اسلامی بینک نے امارہ ٹیک گروپ کی ملکیت میں ادائیگیوں کے گیٹ وے معروف مالیاتی ٹیکنالوجی کمپنی نقودی کے ساتھ اسٹریٹجک شراکت داری کا اعلان کیا ہے۔ اس تعاون کا مقصد شارجہ اسلامی بنک کے کارپوریٹ اور انفرادی کاروباری صارفین کے لیے دستیاب ڈیجیٹل اور الیکٹرانک ادائیگی کی پیشکشوں کو نمایاں طور پر بہتر بنانا ہے۔

معاہدے پر شارجہ اسلامی بنک ہیڈ کوارٹر میں بنک کے چیف آپریٹنگ آفیسر حکم ابوزراور اور نقودی کے جنرل مینیجر زاہی کلاب نے دونوں اداروں کے سینئر نمائندوں کی موجودگی میں دستخط کیے۔ اس شراکت داری کے ذریعے شارجہ اسلامی بنک کے کاروباری صارفین مختلف خدمات اور مصنوعات میں بغیر کسی رکاوٹ کے فیس کی ادائیگی کے لیے ڈیجیٹل ادائیگی کے حل کی وسیع رینج تک رسائی حاصل کریں گے۔

ابوزراور نے کہا کہ یہ ہمارے صارفین کے جدید ڈیجیٹل حلوں تک رسائی کو آسان بنانے اور ان کے روزمرہ کے تجارتی کاموں کو آسان بنانے کے لیے مسلسل تعاون میں معاون ہے۔ ہم اپنے صارفین کو تیز رفتار اور آسان ادائیگی کے اختیارات کی ایک وسیع صف فراہم کرنے کا بھی ارادہ رکھتے ہیں جو انہیں اس شعبے میں اعلیٰ مہارت اور کارکردگی کے ساتھ کمپنیوں اور پلیٹ فارمز کے ساتھ مل کر کارکردگی اور آسانی کے ساتھ اپنی ادائیگیوں کا انتظام کرنے اور ٹریک کرنے کی اجازت دیتے ہیں۔

زاہی کلاب نے کہا کہ ہم نقودی میں بینکوں کے ساتھ اسٹریٹجک تعاون کے ذریعے ہموار ڈیجیٹل ادائیگی کے تجربات کو تیار کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ شارجہ اسلامک بینک کے ساتھ ہماری شراکت داری کاروبار کے لیے مالیاتی خدمات کو بڑھانے کی جانب ایک اہم قدم کی نمائندگی کرتی ہے۔

ترجمہ: ریاض خان