دبئی انوسٹمنٹ کی گلوبل فرٹیلیٹی پارٹنرز میں 34.3 فیصد حصص کی سرمایہ کاری

دبئی،29 جنوری ، 2024 (وام) ۔۔ دبئی انوسٹمنٹ نے گلوبل فرٹیلیٹی پارٹنرز (جی ایف پی) میں 34.3 فیصد کے ایکویٹی حصص کی سرمایہ کاری کی ہے جو مشرق وسطیٰ میں زرخیزی اور تولیدی جینیاتی مراکز کا ایک اہم نیٹ ورک ہے۔ جی ایف پی نے تقریباً 60 ملین ڈالر کی ایکویٹی فنانسنگ حاصل کی ہے جس سے اسے خطے میں زرخیزی اور خواتین کے صحت کے مراکز کے اپنے نیٹ ورک کو وسعت دینے کے لیے درکار مالی مدد ملتی ہے۔

جی ایف پی کا مقصد خطے میں سرکردہ فرٹیلٹی نیٹ ورک بنانا ہے۔ یہ عالمی سطح پر سرفہرست 10 میں سے ایک ہے اور اس کا مقصد عالمی سطح پر بہترین طریقوں کو فروغ دینا اور عمدگی کے لیے بین الاقوامی شہرت حاصل کرنا ہے۔

کمپنی کے ایکویٹی حصص کے حصول پر تبصرہ کرتے ہوئے دبئی انوسٹمنٹ کے وائس چیئرمین اور سی ای او خالد بن کلبان نے کہاکہ گلوبل فرٹیلیٹی پارٹنرز میں سرمایہ کاری دبئی انوسٹمنٹ کی صحت کی دیکھ بھال کے شعبے میں چوتھی اسٹریٹجک سرمایہ کاری کی نشاندہی کرتی ہے جو گروپ کی جاری تنوع کی حکمت عملی میں ایک اہم اقدام ہے۔

دبئی انوسٹمنٹ زرخیزی کے شعبے میں تجربہ کار ماہرین کی ایک پرعزم ٹیم کے ساتھ شراکت کے لیے پرجوش ہے اور اس شعبے پر توجہ سرمایہ کاری کے لیے ایک امید افزا اور منافع بخش طبقے کے طور پر اس کی صلاحیت پر گہرے یقین کی وجہ سے ہے۔

اس اسٹریٹجک سرمایہ کاری کے ذریعے دبئی انوسٹمنٹ جی ایف پی کے ترقی کے منصوبوں کی مدد کرے گا جس سے ہم آہنگی کا فائدہ اٹھایا جائے گا اور صحت کی دیکھ بھال کی سرمایہ کاری کے مستقبل کو تشکیل دینے کے لیے گروپ کی لگن کو مستحکم کیا جائے گا۔ جی ایف پی کے بانی اور سی ای او ماجد ابو زانت نے کہاکہ ہم تحقیق اور اختراع پر توجہ مرکوز کرکے، لوگوں اور ٹیکنالوجیز میں سرمایہ کاری کرکےاور مریضوں کو اولیت دے کر زرخیزی اور خواتین کی صحت میں ایک نیا معیار قائم کر رہے ہیں۔

یہ فنڈنگ ہمیں تیزی سے آگے بڑھنے اور دائمی ترقی کے لیے ایک مضبوط بنیاد بنانے کی اجازت دے گی۔ سعودی عرب پر ابتدائی توجہ کے ساتھ نیٹ ورک مریضوں کے لیے متعدد فوائد فراہم کرے گا جس میں نئی ٹیکنالوجیز کو تیزی سے اور بڑے پیمانے پر متعارف کرانا، غیر معمولی طبی نتائج فراہم کرنا اور علاج کے اخراجات کو کم کرنا شامل ہے۔ ریاض میں جی ایف پی کی سہولت فی الحال زیر تعمیر ہے اور اس سال کے آخر میں کام شروع ہونے والا ہے۔ یہ سہولت زرخیزی کی دیکھ بھال اور تولیدی جینیات کے معیار کو بلند کرے گی، جو خطے کے لیے ایک نیا معیار قائم کرے گی۔

اس فنڈنگ سےجی ایف پی سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں متعدد زرخیزی اور خواتین کے صحت کے مراکز اور سیٹلائٹ کلینک کا ایک نیٹ ورک بنائے گا جس کی تعمیر آنے والے مہینوں میں شروع ہوگی۔ جی ایف پی نے حصول کے ممکنہ اہداف کی ایک مضبوط پائپ لائن کی بھی نشاندہی کی ہے جس سے یہ ایک مضبوط علاقائی پلیٹ فارم کی تعمیر کی طرف ترقی کو تیز کر سکتا ہے۔

ترجمہ: ریاض خان