ابوظہبی، 30 جنوری، 2024 (وام) ۔۔ متحدہ عرب امارات میں آئندہ چند روز تک مرطوب جنوب مشرقی ہوائوں اور جنوب مغرب سے سے آنے والے کم دباوکے باعث ملطع ابر آلود رہنے اور بارش کا امکان ہے۔
موسمیات کے قومی مرکز کے مطابق بدھ کے روز موسم جزوی طور پر ابر آلود رہے گا اور بعض علاقوں میں، خاص طور پر مغربی اور ساحلی علاقوں میں خاص طور پر رات کے وقت بارش کا امکان ہے۔
جمعرات اور جمعہ کو، بالائی ہواوں کے باعث خاص طور پر شمالی، مشرقی اور ساحلی علاقوں پر مطلع ابر آلود رہنے سے درجہ حرارت میں کمی کے ساتھ اکثرمقامات پر بارش کا امکان ہے۔
ہفتہ کو درجہ حرارت میں نمایاں کمی کے ساتھ آسمان صاف رہے گا۔
ترجمہ۔تنویر ملک