صدرعزت مآب شیخ محمد کی 52 ویں یونین ڈے کی تقریبات میں کام کرنے والی ٹیم سے ملاقات

ابوظہبی، 30 جنوری، 2024 (وام) ۔۔ صدر عزت مآب شیخ محمد بن زید النہیان نے متحدہ عرب امارات کے 52 ویں یونین ڈے کی تقریبات کے انتظامات کے لیے کام کرنے والی ٹیم کے ارکان سے ملاقات کی۔
ابوظہبی کے قصر البحر میں ہونے والی ملاقات میں عزت مآب نے خصوصی اہمیت کے حامل قومی ایونٹ کو کامیاب بنانے کے لیے ٹیم کی کوششوں کو سراہا۔

وفد نے یونین ڈے کی سرکاری تقریب کے انعقاد میں تعاون کرنے پر اپنی خوشی کا اظہار کیا، جو کہ قوم کے اتحاد میں فخر کے جذبات کی عکاسی اور اس کی کامیابیوں اور امنگوں کے حوالے سے خوشی کا ایک موقع ہے۔

ٹیم کے اراکین نے یو اے ای یونین ڈے کی تقریبات کے کامیاب انعقاد کے دوران ملنے والے تعاون کو سراہا۔


ترجمہ۔تنویرملک