صدر عزت مآب شیخ محمد کی ترک نیشنل اسمبلی کے اسپیکرسے ملاقات

ابوظہبی، 30 جنوری، 2024 (وام) ۔۔ صدر عزت مآب شیخ محمد بن زاید النہیان نے ترکی کی گرینڈ نیشنل اسمبلی کے سپیکر نعمان قرطلموش سے ملاقات کی، وفاقی نیشنل کونسل کے سپیکر صقر غباش بھی ملاقات میں موجود تھے۔

ابوظہبی کے قصر البحر میں ہونے والی ملاقات کے دوران، عزت مآب نے معزز مہمان قرطلموش کا خیرمقدم کیا، جنہوں نے ترکیہ کے صدررجب طیب ایردوان کی جانب سے مبارکباد کا پیغام دیا،جس میں ترک صدر کی جانب سے متحدہ عرب امارات کی مسلسل ترقی اور خوشحالی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا ہے۔ عزت مآب نے بھی ترک صدر اور ان کے ملک اور عوام کے لیے مزید ترقی اور خوشحالی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

عزت مآب اور ترک سپیکر نے نے متحدہ عرب امارات اور ترکیہ کے درمیان تعلقات اور باہمی دلچسپی کے متعدد امور کے علاوہ ہر سطح پر تعلقات کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا۔

ملاقات میں ترقیاتی شراکت داری کے مقاصد کے حصول، دونوں ممالک کے عوام کے درمیان تعاون اور ہم آہنگی پیدا کرنے، علاقائی اور عالمی سطح پر مشترکہ مقاصد کی حمایت اور امن، مذاکرات اور مشترکہ انسانی اقدار کے فروغ میں پارلیمانی تعلقات کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا۔


ترجمہ۔تنویرملک