دبئی، 30 جنوری، 2024 (وام) ۔۔ عرب ہیلتھ 2024 میں اسمارٹ ہسپتال اور انٹرآپریبلٹی زون مشرق وسطیٰ میں شعبہ صحت میں ماحولیاتی پائیداری پر ایک اعلیٰ سطحی پینل بحث کے ساتھ منعقد ہوا۔ اس اہم سیشن میں رہنماؤں اور ماہرین نے خطے کے شعبہ صحت میں پائیداری کو ضم کرنے کے لیے حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا۔
محکمہ صحت ابوظہبی (ڈی او ایچ) نے صحت کے استحکام کے لیے پرجوش اہداف مقرر کیے ہیں۔ ان میں 2030 تک کے اخراج کو 20 فیصد تک کم کرنا اور 2050 تک خالص صفر کے اخراج کو حاصل کرنے کے اہداف شامل ہیں ۔ اس اقدام کا مقصد حفظان صحت کی پائیدار ترقی کے لیے ایک واضح روڈ میپ قائم کرنا ہے، جس سے ماحولیاتی نظام کو فروغ دیا جائے۔
سیشن کے دوران، نیشنل ہیلتھ سروس (این ایچ ایس) انگلینڈ کے چیف کمرشل آفیسر جیکی روک نے کا کہ یہ اختراعی سپلائرز کے ساتھ مل کر کام کرنے، اور انکی غیر معمولی میڈیسن ٹیکنالوجی کو اختیار کرنے کے بارے میں ہے۔ ہمیں ہمیشہ خیال رکھنا کہ یہ ٹیکنالوجی کس طرح پائیداری اور ماحول دوست ایجنڈے کو متاثر کرے گی۔
آرکیڈیا ہیلتھ کے سینئر کنسلٹنٹ کون میک گیری نے کہاکہ آپ لوگوں کو یہ کیسے دکھا سکے ہیں کہ آپ کےاقدامات موثر ثابت ہورہے ہیں۔
ہمیں مرکزی کارکردگی کے انتظام میں تمام ڈیٹا اکٹھا کرنا چاہیے تاکہ ہم اس بارے میں بامعنی بات چیت کر سکیں۔
موٹ میکڈونلڈ میں گلوبل ہیلتھ کیئر لیڈررچرڈ کینٹلے نے کہا کہ یہ ایک ایسا چکر ہے جسے توڑنا ضروری ہے۔ یہ واضح ہے کہ حفظان صحت کے نظام کو پائیداری کے مسئلے سے نمٹنے کی ضرورت ہے۔
عرب ہیلتھ، انفارما مارکیٹس کے منتظمین نے نمائش کو مزید پائیدار بنانے کے لیے اس میں قابل تجدید بجلی کے استعمال، خاص طور پر ایونٹ کے کاربن فوٹ پرنٹ میں کمی جیسے کئی اقفامات کیے ہیں،
مزید برآں، ماحول دوست طریقے متعارف کرائے گئے ہیں جن میں مارکیٹنگ چینلز کے ذریعے پبلک ٹرانسپورٹ کی انڈورسنگ اور مادی فضلے کو کم کرنے کے لیے ڈیجیٹل بیجزاور پیپر لیس رجسٹریشن جیسے ڈیجیٹل طریقے اختیار کرناشامل ہیں۔ بیٹر اسٹینڈز پروگرام کے تعارف نے نمائش کنندگان اور شراکت داروں کو دوبارہ قابل استعمال اسٹینڈ ڈھانچے کو اپنانے کے لیے مزید ترغیب دی ہے۔
عرب ہیلتھ 2024، جودبئی ورلڈ ٹریڈ سینٹر میں جمعرات 1 فروری 2024 تک جاری رہے گی سمارٹ ہسپتال اور انٹرآپریبلٹی زون میں جدید ترین طبی آلات اور مختلف ٹیکنالوجیزکو نمایاں کررہی ہے۔
اطالوی ای ایل ٹی گروپ اور آسٹریلوی لینڈلیز کے درمیان جوائنٹ وینچر ای فار لائف زون کے نمائش کنندگان میں شامل ہے جو ایسے آلے کی نمائش کررہا ہے جو ارد گرد کے علاقے کو فوری طور پر صاف کرکے 90 فیصد سے زیادہ افادیت کے ساتھ سانس کے وائرس سے محفوظ رکھتا ہے۔ مزید برآں، کیئر کلاؤڈ ایک تھراپی سلوشن سوٹ کی نمائش کر رہا ہے جو پورے تھراپی ورک فلو میں آسانی پیداکرتا ہے۔
عرب ہیلتھ 2024 میں 180 ممالک سے 3,450 سے زیادہ نمائش کنندگان اور 110,000 سے زیادہ شعبہ صحت کے پیشہ ور افراد کے ساتھ دنیابھر سے شرکا شرکت کررہے ہیں۔
اس تقریب کو مختلف سرکاری اداروں بشمول متحدہ عرب امارات کی وزارت صحت، حکومت دبئی، دبئی ہیلتھ اتھارٹی، محکمہ صحت، اور دبئی ہیلتھ کیئر سٹی اتھارٹی کی حمایت حاصل ہے۔
ترجمہ۔تنویرملک