اماراتی احتساب اتھارٹی کے وفد کا سعودی عرب کی انسداد بدعنوانی اتھارٹی ،جنرل کورٹ آف آڈٹ کا دورہ

ابوظبی،30 جنوری ، 2024 (وام) ۔۔متحدہ عرب امارات احتساب اتھارٹی کے ایک وفد نےاتھارٹی کے صدر حمید عبید ابوشیبس کی قیادت میں سعودی عرب کی نگرانی اور انسداد بدعنوانی اتھارٹی (نزاھہ) اور جنرل کورٹ آف آڈٹ کا دورہ کیا۔

وفد نے سعودی حکام سے ملاقات کی جن میں اوور سائیٹ اینڈ اینٹی کرپشن اتھارٹی کے صدر مازن بن ابراہیم الکاموس اور جنرل کورٹ آف آڈٹ (جی سی اے) کے صدر ڈاکٹر حسام عبدالمحسن النگاری شامل تھے۔ یہ دورہ علاقائی اور عالمی سطح پر آڈٹنگ، دیانتداری، شفافیت اور جوابدہی سے متعلقہ اداروں کے ساتھ تزویراتی تعاون اور دوطرفہ تعلقات کو بڑھانے کے لیے متحدہ عرب امارات احتساب اتھارٹی کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

ملاقاتوں نے تجربات کے قیمتی تبادلے اور تعاون کے فریم ورک تیار کرنے کے طریقہ کار کو مربوط اور قائم کرنے کے طریقوں پر بات چیت کے مواقع فراہم کیے۔ ابوشیبس نے اس دورے کی تزویراتی اہمیت پر زور دیا اور اسے متحدہ عرب امارات احتساب اتھارٹی ، نزاھہ اور جنرل کورٹ آف آڈٹ کے درمیان اسٹریٹجک تعلقات کو مضبوط کرنے میں ایک اہم قدم کے طور پر تسلیم کیا۔

انہوں نے متحدہ عرب امارات احتساب اتھارٹی کے مسلسل تعاون اور مشترکہ اقدامات کو فروغ دینے کے عزم کو اجاگر کیا جس کا مقصد عوامی وسائل کے تحفظ کے لیے دیانتداری، شفافیت اور جوابدہی کے اصولوں کو برقرار رکھنا ہے۔

ترجمہ: ریاض خان