نوال الحوسنی انرجی انسٹی ٹیوٹ کا صدار تی ایوارڈ حاصل کرنے والی مشرق وسطیٰ کی پہلی شخصیت بن گئیں

لندن، یکم مارچ، 2024 (وام) ۔۔ بین الاقوامی قابل تجدید توانائی ایجنسی (ارینا) میں متحدہ عرب امارات کی مستقل نمائندہ ڈاکٹر نوال الحوسنی کو توانائی کی منتقلی کو تیز کرنے، قابل تجدید توانائی کی وکالت اور زیادہ سے زیادہ خواتین کو مقامی، علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر توانائی کے شعبے میں داخل ہونے کی ترغیب دینے کے لیے ان کی شاندار کوششوں کے اعتراف میں انرجی انسٹی ٹیوٹ کا صدارتی یوارڈ دیا گیا ہے ۔
اس اعزاز کے ساتھ، ڈاکٹر الحوسنی انرجی انسٹی ٹیوٹ کا سب سے باوقار ایوارڈ حاصل کرنے والی مشرق وسطی کی پہلی شخصیت بن گئی ہیں، جو انہیں گزشتہ شام لندن میں انسٹی ٹیوٹ کی سالانہ تقریب انٹرنیشنل انرجی ویک کے اختتام پر دیا گیا انہیں انرجی انسٹی ٹیوٹ میں اعزازی فیلوشپ بھی پیش کی گئی۔
ایوارڈ حاصل کرتے ہوئے ڈاکٹر نوال الحوسنی نے کہا، "میں انرجی انسٹی ٹیوٹ کی ممبر شپ کی جانب سے اس اعزاز کے ملنے پر انتہائی خوش ہیں۔ یہ مشرق وسطی میں توانائی کے شعبے میں کام کرنے والی تمام خواتین کے لیے اعزاز ہے، جو توانائی کی منتقلی کو آگے بڑھانے اور سب کے لیے ایک سبز، زیادہ پائیدار مستقبل بنانے کے لیے قابل ذکر کام کر رہی ہیں۔"
ایوارڈ پیش کرتے ہوئے، انرجی انسٹی ٹیوٹ کے صدر جولیٹ ڈیونپورٹ نے کہاکہ "ڈاکٹر۔ نوال اپنے آبائی ملک اور بین الاقوامی سطح پر توانائی کے شعبے میں تبدیلی کے کاموں میں سب سے آگے رہی ہے، قابل تجدید توانائیوں کی وکیل اور توانائی کی منتقلی کو تیز کرنے کے لیے حائل رکاوٹوںکے خلاف نبردآزما رہی ہیں۔
صدر ایوارڈ کی تاریخ 90 سال سے زیادہ پرانی ہے اور یہ توانائی کی صنعت میں نمایاں کام کے اعتراف میں اور توانائی کے ادارے کے توانائی کے بہتر مستقبل کو خالص صفر پر منتقل کرنے کی عالمی سطح پر منتقلی کو تیز کرنے کے عزائم کی حمایت میں دیا جاتا ہے۔
ترجمہ۔تنویرملک