ابوظہبی، یکم مارچ، 2024 (وام )۔۔ انور قرقاش ڈپلومیٹک اکیڈمی (اے جی ڈی اے) نے کہا ہے کہ برانڈ فنانس سافٹ پاور انڈیکس 2024 میں متحدہ عرب امارات کا علاقائی سطح پر پہلا اور عالمی سطح پر دسواں مقام اس کی کامیابیوں کے ٹریک ریکارڈ کی عکاسی ہے۔
اس موقع پر، انور قرقاش ڈپلومیٹک اکیڈمی کے ڈائریکٹر جنرل نکولے ملاڈینوف نے کہا کہ برانڈ فنانس سافٹ پاور انڈیکس 2024 میں علاقائی طور پر پہلا اور عالمی سطح پر دسویں نمبر پر فائز ہونا ان مثبت اثرات کا اعتراف ہے جو متحدہ عرب امارات خطے اور بین الاقوامی سطح پر جاری رکھے ہوئے ہے۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ 'ایک ایسے وقت میں جب درمیانی طاقتیں بین الاقوامی امن و سلامتی کو برقرار رکھنے اور عالمی ترقی کے ایجنڈے کو تشکیل دینے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہیں سفارتی حلقوں میں بااثر' اشارے میں 8ویں درجہ بندی متحدہ عرب امارات کے اہم بین الاقوامی کردار کی نشاندہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں متحدہ عرب امارات کی کامیاب دو سالہ مدت کی تکمیل کوپ 28 متحدہ عرب امارات کا اتفاق رائے اور منی لیٹرل اور تجارتی معاہدوں کا بڑھتا ہوا نیٹ ورک، بڑھتے ہوئے مثبت اثر و رسوخ میں سفارت کاری کے مثبت شراکت کو ظاہر کرتا ہے۔
انور قرقاش ڈپلومیٹک اکیڈمی کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل، ڈاکٹر محمد ابراہیم الظاہری نے کہا کہ 'ڈپلومیٹک حلقوں میں بااثر' اشارے میں متحدہ عرب امارات کی درجہ بندی 8 ویں اور سافٹ پاور انڈیکس 2024 میں عالمی سطح پر 10 ویں پوزیشن اس ٹھوس اسٹریٹجک نقطہ نظر کا نتیجہ ہے جو متحدہ عرب امارات کی سفارتی کور اپنا رہی ہے۔
انہوں نے کہاکہ یہ کامیابی ہمارے دانشمند رہنماں کے وژن اور ملک کی کامیابیوں کو جاری رکھنے کے قابل تربیت یافتہ مستقبل کے سفارت کاروں کی تیاری میں مشن کی حمایت کی خواہش کی عکاس ہے۔
ترجمہ۔تنویرملک