ابوظہبی، یکم مارچ، 2024 (وام) ۔۔ ایمریٹس نیوکلیئر انرجی کارپوریشن (اینیک) نے اعلان کیا ہے کہ اس کی آپریٹنگ اور دیکھ بھال کی ذیلی کمپنی، نواہ انرجی کمپنی نے براکہ نیوکلیئرانرجی پلانٹ کے یونٹ 4 کے ری ایکٹر کوکامیابی کے ساتھ چالو کردیاگیا ہے۔ براکہ پلانٹ متحدہ عرب امارات اور عرب دنیا میں صاف بجلی کا سب سے بڑا واحد ذریعہ ہے ۔
نیوکلیئر فِشن کے ذریعے حرارت کی ابتدائی پیداوار کے ساتھ براکہ پلانٹ میں یونٹ 4 میں پیداوار کا آغاز کیا گیا،جو بھاپ کے ساتھ ٹربائن چلا کر بجلی پیدا کرنے کے لیے استعمال ہوتا ہے۔
آنے والے ہفتوں میں، یونٹ 4 قومی بجلی کے گرڈ سے منسلک ہو جائے گا اوراپنی بجلی کی پیداوار کو بتدریج پوری صلاحیت تک بڑھانے کے لیے آزمائشی مرحلے میں داخل ہو گا۔
اینیک نے براکہ پلانٹ کے چار یونٹس کو تیزی سے ترسیل کی ٹائم لائن کے اندر موثر طریقے سے پہنچایا ہے۔ براکہ عرب دنیا کا پہلا ملٹی یونٹ آپریشنل نیوکلیئر پلانٹ ہے، جس میں آپریشنل ٹیموں نے 2020 سے ہرسال ایک یونٹ سے پیداوارشروع کی ہے، جو مسلسل پیشرفت اور وسیع میگا پروجیکٹ مینجمنٹ کی مہارت کا مظاہرہ ہے۔ براکہ پلانٹ چار اے پی آر -1400 پریشرائزڈ واٹر ری ایکٹراستعمال کرتا ہے جس سے ہر ایک یونٹ سے 1,400 میگا واٹ تک صاف بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت ہے۔
ہر یونٹ کو گزشتہ یونٹ کی نسبت زیادہ موثر طریقے سے شروع کیاگیا ، کیونکہ ادارہ جاتی علم اور تجربہ ہر بعد کے یونٹ پر لاگو ہوتا ہے۔
اینیک کے منیجنگ ڈائریکٹر اور چیف ایگزیکٹیو آفیسر محمد الحمادی نے کہاکہ براکہ نیوکلیئر انرجی پلانٹ کے چوتھے یونٹ سے پیداوار کا آغاز ایک اہم کامیابی ہے کیونکہ اب ہم براکہ کو مکمل چالو کرنے کے ایک نئے دور میں داخل ہو رہے ہیں۔ پلانٹ سے پچھلے پانچ سالوں میں،متحدہ عرب امارات نے عالمی سطح پر کسی بھی دوسرے ملک کے مقابلے میں فی کس زیادہ صاف بجلی کا اضافہ کیاجس کا 75 فیصد صرف براکہ پلانٹ سے آتا ہے،یہ ظاہرکرتا ہے کہ ملک کے پاورسیکٹر کو ڈیکاربونائز کرنے میں جوہری توانائی کتنی اہم ہے۔
ٹیسٹنگ مکمل ہونے اور کمرشل آپریشنز شروع ہونے کے بعد، یونٹ 4 یو اے ای کی بجلی کی طلب کا 25 فیصد پورا کرنے کے لیے براکہ پلانٹ کی مجموعیصلاحیت 5,600 میگا واٹ صفر کاربن اخراج بجلی تک لے جائے گا۔ پلانٹ سے ملک کے کاربن اخراج میں کمی کے وعدوں کے ایک چوتھائی حصے کی شراکت کرے گا۔
براکہ پلانٹ ایک اہم منصوبہ ہے جو جدید دنیا کے توانائی کے مرکب میں جوہری توانائی کی اہمیت کو ظاہر کرتے ہوئے، ان کی قابل عملیت، حفاظت، لاگت کی کارکردگی اور کامیاب پراجیکٹ مینجمنٹ کی مثال ہے۔ اس کی کامیابی ان ممالک کے لیے قابل قدر معیار فراہم کرتی ہے جو اپنی توانائی کی ضروریات اور ماحولیاتی اہداف کو پورا کرنے کے لیے جوہری توانائی پر غور کر رہے ہیں۔
اینیک نے ورلڈ نیوکلیئر ایسوسی ایشن کے ساتھ حال ہی میں نیٹ زیرو نیوکلیئر کا آغاز کیا تاکہ ایک پلیٹ فارم قائم کیا جا سکے جو خالص صفر کے اخراج حصول میں جوہری توانائی کے اہم کردار کو مضبوط کرے گا۔ یو اے ای میں کوپ28 میں چار براعظموں کے 22 ممالک کے رہنماؤں نے 2050 تک عالمی جوہری توانائی کی صلاحیت میں تین گنا اضافہ کرنے کا اعلان کیا تھا تاکہ دنیا بھر سے توانائی کے شعبے اور بھاری صنعتوں کے ڈی کاربنائزیشن کو تیز کیا جا سکے، 150 کمپنیوں نے اس ہدف کی حمایت کرنے کا وعدہ کیا۔
اینیک، متحدہ عرب امارات کا واحد جوہری توانائی کا ڈویلپرہے جو مقامی اور بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ کام کر رہا ہے۔
ترجمہ۔تنویرملک
یونٹ 4 کا آغاز براکہ نیوکلیئر انرجی پلانٹ میں کمرشل آپریشنز کی جانب اہم پیش قدمی ہے