ابوظبی، یکم مارچ، 2024 (وام) ۔۔ عالمی تجارتی تنظیم (ڈبلیو ٹی او) نے ابوظہبی میں منعقد ہونے والی اپنی 13ویں وزارتی کانفرنس میں ایک اہم پیش رفت میں ای کامرس کے لیے کسٹم ڈیوٹی پر پابندی کو 2026 میں 14ویں وزارتی کانفرنس کے بلانے تک بڑھا دیا۔ یہ فیصلہ وزارتی اجلاس کے لیے ایک اہم کامیابی ہے جس میں عالمی تجارت کے مستقبل کو تشکیل دینے والے کلیدی امور پر بھی تفصیلی مباحثے دیکھنے کو ملے۔ ڈبلیو ٹی او کی پابندی کے تحت ممالک سرحد پار ای کامرس لین دین پر کسٹم ڈیوٹی عائد نہیں کرتے ہیں۔ 1998 کے بعد سے ڈبلیو ٹی او کے رکن ممالک نے وقفے وقفے سے اس کی توسیع پر اتفاق کیا ہے۔ آخری توسیع پر گزشتہ وزارتی اجلاس کے دوران جون 2022 میں اتفاق کیا گیا تھا۔ ترجمہ: ریاض خان
ڈبلیو ٹی او نے ای کامرس کیلئےکسٹم ڈیوٹی پر 2026 تک کی توسیع کردی