ابوظہبی، یکم مارچ، 2024 (وام) ۔۔ فجی کے نائب وزیر اعظماور وزیر برائے تجارت، کوآپریٹیو، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری ادارے و مواصلات منوا کامیکا نے کہا ہے کہ ابوظہبی میں ڈبلیو ٹی او کی 13ویں وزارتی کانفرنس کا حتمی اعلامیہ متحدہ عرب امارات کی انتھک اور غیر معمولی کوششوں کا نتیجہ ہے۔
کانفرنس کے اختتام پر امارات نیوز ایجنسی (وام) کو دیئے گئے بیان میں، منووا نے کہاکہ حتمی فیصلے بہت مثبت تھے، ملاقاتیں نتیجہ خیز اور کامیاب رہیں۔ ہم نے ڈبلیو ٹی او کے رکن ممالک کے درمیان کئی دنوں کی بات چیت کے بعد کچھ حوالوں سے مثبت پیش رفت کی ہے۔
منووا نے مزید کہا کہ بحرالکاہل کے خطے کے لیے اس کی اہمیت کے باوجود ماہی گیری کی فائل کو مکمل طور پر حل نہیں کیا گیا، لیکن ہم 2026 میں 14ویں وزارتی کانفرنس کے انعقاد تک اگلے دو سالوں میں اس فائل کو مکمل کرنے کے لیے پرجوش ہیں۔
انہوں نے 2026 میں 14ویں ڈبلیو ٹی او وزارتی کانفرنس تک ای کامرس ٹیرف پر پابندی میں توسیع کے لیے ڈبلیو ٹی سی کے رکن ممالک کے معاہدے کو سراہا۔
ترجمہ۔۔تنویرملک
13ویں وزارتی کانفرنس میں کئی دنوں کے مذاکرات کے بعد کچھ حوالوں سے مثبت پیش رفت ہوئی: نائب وزیر اعظم فجی