وزارتی کانفرنس کے ترقی پذیر اور کم ترقی یافتہ ممالک کیلئےبہت اچھے نتائج برآمد ہوئے: ڈائریکٹر جنرل ڈبلیو ٹی او

ابوظبی، یکم مارچ، 2024 (وام) ۔۔ ڈبلیو ٹی اوکی ڈائریکٹر جنرل Ngozi Okonjo-Iweala نے کہا کہ تنظیم کی تیرہویں وزارتی کانفرنس کے نتیجے میں بہت اچھے فیصلے ہوئے اور انہوں نے عالمی ایونٹ کے کامیاب انعقاد پر متحدہ عرب امارات کا شکریہ ادا کیا۔ امارات نیوز ایجنسی (وام) کو بیان میںانہوں نے کہاکہ ہم بہت کامیاب اجلاس پرمتحدہ عرب امارات کی حکومت اور وزیر مملکت برائے خارجہ تجارت عزت مآب ڈاکٹر ثانی بن احمد الزیودی کے بے حد مشکور ہیں۔ ہم نے بہت محنت کی۔ یہ مشکل تھا لیکن ہم نے ان کی صدارت کا شکریہ ادا کیا۔لہذا ہم بے حد مشکور ہیں اور انتظامات شاندار تھے۔ میں اسے بہت مثبت دیکھتی ہوں انہوں نے کہا کہ ہمیں ترقی پذیر اور کم ترقی یافتہ ممالک کے لیے کچھ بہت اچھے نتائج ملے ہیں۔ ہاں ہم کچھ دوسری فائلوں کو بند کرنے کے قابل نہیں تھے لیکن، آپ جانتے ہیں ہم جنیوا میں ان پر کام جاری رکھیں گے۔ ڈبلیو ٹی او کی 13ویں وزارتی کانفرنس جو ابوظہبی میں اختتام پذیر ہوگئ ہے نے TRIPS ویور میں توسیع کی منظوری دے دی جس سے ترقی پذیر ممالک کرونااور مستقبل کی وبائی امراض کے لیے ویکسین کی تیاری کی صلاحیت میں اضافہ کر سکیں گے۔ ڈبلیو ٹی او کی وزارتی کانفرنس نے تنازعات کے تصفیے کے نظام (ڈی ایس ایس) میں اصلاحات کی کوششوں کے تسلسل کی بھی توثیق کی۔ اس اصلاحات کا مقصد 2024 کے آخر تک تمام اراکین کے لیے ایک جامع، موثر اور قابل رسائی نظام قائم کرنا ہے۔ اسے حاصل کرنے کے لیے حتمی بیان میں موجودہ پیشرفت اور باقی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے جامع اور شفاف بات چیت کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے جن میں متعلقہ مسائل بھی شامل ہیں۔ مزید برآں ڈبلیو ٹی سی کے رکن ممالک نے 2026 میں 14ویں ڈبلیو ٹی او وزارتی کانفرنس تک ای کامرس ٹیرف پر پابندی کی توسیع پر اتفاق کیا۔ یہ فیصلہ کانفرنس کے لیے ایک اہم کامیابی ہے جس نے عالمی تجارت کے مستقبل پر اثرانداز ہونے والے کئی اہم مسائل پر وسیع مذاکرات کی نشاندہی کی۔ ترجمہ: ریاض خان