ویانا، 2 مارچ، 2024 (وام) ۔۔ اوپیک فنڈ برائے بین الاقوامی ترقی(اوپیک فنڈ)کولمبیا کے "کلائمیٹ ایکشن پالیسی اینڈ انرجی ٹرانزیشن پروگرام"کے لیے15کروڑ ڈالر پالیسی پر مبنی قرض کے ساتھ مالی معاونت فراہم کر رہا ہے۔ پروگرام کا مقصد قدرتی وسائل کے پائیدار استعمال کی بنیاد پر معاشی مواقع کو فروغ دینا، سرکلر اکانومی ماڈل کی تیاری اور توانائی کی منتقلی کو فروغ دینا ہے۔
اوپیک فنڈ کے ڈائریکٹر جنرل عبدالحمید الخلیفہ نے کہاکہ ہمیں کولمبیا کے موسمیاتی اقدام کی حمایت اور پائیدار اور لچکدار ترقی کو فروغ دینے پر خوشی ہے۔ ہمارے قرض کے ساتھ، ملک ایسے اقدامات اٹھانے کے قابل ہو جائے گا جو موسمیاتی تبدیلی کے خطرے کو کم اور اقتصادی کارکردگی کو فروغ دیں۔ یہ اوپیک فنڈ کے موسمیاتی ایکشن پلان کے اہداف سے ہم آہنگ ہے۔
اوپیک فنڈ انٹر امریکن ڈویلپمنٹ بینک (آئی ڈی بی)،ڈیولپمنٹ بینک آف لاطینی امریکہ (سی اے ایف)، جرمنی کے کے ایف ڈبلیو ڈویلپمنٹ بینک، Agence française de développement اورسنٹرل امریکن بینک فار اکنامک کے ساتھ مل کر اس منصوبے کی مالی معاونت کر رہا ہے۔
اوپیک فنڈ کی پالیسی پر مبنی قرض پالیسی اور ادارہ جاتی اصلاحات تیزی سے تقسیم کرنے والے وسائل فراہم کر کے ممالک کی مالیاتی ضروریات کو پورا کررہاہے جو اقتصادی فریم ورک کو مضبوط بنانے اور پائیدار اور جامع ترقی کے لیے حالات پیدا کرنے میں مدد کرتے ہیں۔ یہ قرضے اصلاحاتی ایجنڈے اور شریک فنانسرز اور حکومت کے درمیان طے شدہ پالیسیوں کے نفاذ کی حمایت کرتے ہیں۔
کولمبیا کا پروگرام تین حصوں کلائمیٹ ایکشن کو منظم کرنے کے لیے عمل درآمد کی صلاحیت کو مضبوط بنانے؛ قدرتی وسائل کے پائیدار استعمال اور سرکلر اکانومی ماڈلز کی ترقی پر مبنی معاشی مواقع کو فروغ ؛ اور توانائی منتقلی کو فروغ دینے پر مرکوز ہے جبکہ اقدامات میں حیاتیاتی تنوع کا تحفظ ماحول دوست کاروباری اداروں کا استحکام،موسمیاتی سمارٹ ایگریکلچر کو فروغ اور ملک کے انرجی مکس میں تنوع شامل ہیں۔
2022 میں شروع کردہ اوپیک فنڈ کے موسمیاتی ایکشن پلان کے تحت 2030 تک تمام نئی فنانسنگ کا 40 فیصد موسمیات سے متعلقہ سرمایہ کاری کے لیے مختص ہے۔ پروگرام کو اوپیک فنڈ کے پورے سرمایہ کاری پورٹ فولیو میں کامیابی کے ساتھ نافذ کیا جا رہا ہے۔
ترجمہ۔تنویرملک
اوپیک فنڈ کی جانب سے کولمبیا میں موسمیاتی کارروائی کو فروغ دینے کے لیے 15کروڑ ڈالرکی فراہمی