ایکسپوزر: تخلیقی صلاحیت سے خواتین فوٹوگرافرز سرفہرست ہیں

شارجہ، 2 مارچ، 2024 (وام) ۔۔ عرب دنیا سے تعلق رکھنے والی خواتین فوٹوگرافروں نے شارجہ میں ہونے والے ایکسپوژر 2024 میں "فوٹوگرافی اور آرٹ کے شعبے میں خواتین کی آوازوں کو بلند کرنے" کے موضوع پرپینل مباحثے کے دوران اس بات پر اتفاق کیا کہ اس پیشے میں آنے کا بہترین وقت ہے۔
تین خواتین فوٹوگرافرز رانیامطر ، فاطمہ الموسی اورہند تریم کے ساتھ لائیکاگیلریز انٹرنیشنل کی آرٹ ڈائریکٹراور چیف نمائندہ کیرن ریہن کافمین،کہانی کاراور 'فوٹوپرینورلارس بوئرنگ نے کامیاب ہونے کے لیے کیا ضروری ہے۔تخلیقی صلاحیتوں میں سرفہرست رہیں اور فوٹو گرافی اور آرٹ کی مسابقتی دنیا میں اپنا کیریئر بنائیں کے موضوع پرتبادلہ خیال کیا۔
ابوظہبی سے تعلق رکھنے والی اماراتی فوٹوگرافرفاطمہ الموسی نے کہا کہ انہوں نے مونوکروم میڈیم کا انتخاب کیا کیونکہ رنگ کے برعکس بلیک اینڈ وائٹ امیجری لازوال اور کلاسک ہے جو بغیر کسی خلفشار کے موضوع پر توجہ مرکوز کرسکتی ہے۔آرٹ، میڈیا اور کلچر کمیونیکیشن میں ماسٹرز کے ساتھ الموسی اپنے کام کو "ہماری ثقافت کو فروغ دینے اور اسے اگلی نسل تک منتقل کرنے" کے ذریعہ سجمجھتی ہیں۔ اونٹ اور اس کی خاتون چرواہے کی اپنی شاندار تصویر کے بارے میں، انہوں نے کہا کہ "بلیک اینڈ وائٹ فوٹو گرافی کے بارے میں سب سے اہم چیز احساسات، جانور اور انسان کے درمیان ہم آہنگی ہے، جو تصویر کی کہانی کو ایک اضافی اہمیت دیتا ہے۔ "
الموسی، جس نے 2015 میں لائیکا کیوکیمرہ کے ساتھ اپنے سفرکا آغاز کیا، اور پھر لائیکا رینج فائنڈرکے ساتھ کام کیا کا مزید کہنا تھا کہ"میرے خیال میں فوٹو گرافی دل کے بہت قریب ہے اور جب آپ محبت سے کلک کرتے ہیں، تو یہ لوگوں کے دل و جان تک پہنچ جاتی ہے۔"
انہوں نےکر کہا کہ حکومت، فیملیز اور سامعین کی حمایت خواتین فوٹوگرافرز کو اپنے ملک کی عظیم سفیر بننے کی ترغیب دیتی ہیں۔
شارجہ سے تعلق رکھنے والی باصلاحیت فوٹوگرافر ہند تریم جن کے پورٹ فولیو میں انسانی کہانیوں، ثقافتوں اور مناظر کی بھرپور ٹیپسٹری شامل ہے، نے کہا کہ "کیمرہ اس کی یادداشت کی ایکسٹینشن ہے"۔ اماراتی آرٹسٹ نے کہا کہ وہ سفر کرنے اور دستاویزی بنانے سے لطف اندوز ہوتی ہیں۔ وہ جگہیں جو انہیں سب سے زیادہ پسند ہیں وہ جاپان اور انٹارکٹیکا ہیں جہاں وہ دوبارہ جانا پسند کریں گی۔ تریم، جنہوں نے روانڈا بھارت میں کشمیر کا سفر کیا ہے، نے کہا کہ اس نے گروپس میں سفر کیا جس سے انہیں اپنی منزل کے بارے میں تحقیق کرنے کا موقع ملا۔
کیرن کافمین، جن کی زیرقیادت لائیکا گیلریز کی عالمی سطح پر موجودگی قائم اورجس کے نتیجے میں دنیا بھر میں 28 گیلریز بنائی گئی ہیں، نے کہا کہ فوٹوگرافرز اور تصاویر کا خیال رکھنا لائیکا کے لیے سب سے اہم ہے کیونکہ "تصویر کا جوہر کیمرے کے پیچھے موجود شخص ہے۔
لبنانی نژاد امریکی آرٹسٹ اور فوٹوگرافر رانیا مطر نے کہا کہ کس طرح فوٹو گرافی امریکہ میں 9/11 کے حملوں کے بعد عربوں کے بارے میں منفی بیان بازی کو تبدیل کرنے کا ایک ذریعہ بن گئی۔ جس سے وہ ملک بھر اور فلسطینی پناہ گزین کیمپوں میں خواتین کی تصویر کشی کرنے کے لیے لبنان اپنے وطن واپس گئیں۔انہوں نے بتایا کہ "میں نے ماؤں اور لڑکیوں کے ساتھ تعلقات بنائے" یہ بتاتے ہوئے کہ اس نے تصویروں پر کلک کرنے کے لیے اعتماد کیسے بنایا۔ لبنانی خواتین کی نوجوان نسل کی ان کی طاقتور تصاویر، جنگ کے بعد لبنان میں زندگی کے ساتھ مطابقت رکھتی ہیں۔
شارجہ گورنمنٹ میڈیا بیورو کے زیر اہتمام ایکسپوژر کا آٹھواں اور سب سے بڑا ایڈیشن ایکسپو سینٹر شارجہ میں 5 مارچ کو اختتام پذیر ہو گا۔
ترجمہ۔تنویرملک