ابوظہبی، 3 مارچ، 2024 (وام) ۔۔ انویسٹوپیا (انوسٹوپیا 2024) کا تیسرا ایڈیشن سرمایہ کاری کا ایک نیا روڈ میپ مرتب کرنے کے بعد خاص طور پر نئے اقتصادی شعبوں میں کام کرنے والوں ،کاروباری برادریوں اور فیصلہ سازوں، سرمایہ کاروں اور عالمی مالیاتی اداروں کے لیے کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔ ایونٹ کے تازہ ترین ایڈیشن میں پائیدار اقتصادی ترقی سے متعلق کلیدی موضوعات پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے موجودہ عالمی اقتصادی چیلنجز کا حل تلاش کرنے کے لیے حکومت اورنجی شعبوں کے درمیان بات چیت کو مضبوط بنانے میں تعاون سامنے آیا۔انوسٹوپیا کا چوتھا ایڈیشن 26 اور 27 فروری 2025 میں ہوگا۔
انوسٹوپیا 2024 کے مقررین اور پینلسٹ نے امید افزا مارکیٹوں میں ابھرتی ہوئی صنعتوں میں سرمائے کے بہاؤ سے فائدہ اٹھانے اور انسانی سرمائے، بنیادی ڈھانچے کے شعبے، فن ٹیک، صاف توانائی، سرکلر اور تخلیقی معیشتوں اور صحت کے شعبے اور اے آئی کی طرف عالمی سرمایہ کاری کے بہاؤ کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ معاشی تنوع میں تیزی اور قانون سازی اور پالیسیوں کی ترقی جو دنیا بھر کی معیشتوں کی لچک اور مسابقت کی حمایت کرتی ہے بھی موضوعات میں شامل تھے۔
ابوظہبی میں 28 اور 29 فروری کے دوران منعقد ہونے والے انویسٹوپیا کے تیسرے ایڈیشن میں 40 سے زیادہ پینل مباحثوں اور گول میزسیشنز کا انعقاد کیا گیا جس میں رہنماؤں، وزراء، فیصلہ سازوں، بڑے سرمایہ کاروں،کاروباری افراد اورماہرین اقتصادیات نے شرکت کی۔80 سے زائد مقررین نے دنیا کے مختلف حصوں سے شریک 2,700 سے زائد شرکاء سے خطاب کیا، انہیں سرمایہ کاری کے رجحانات، مواقع اور مستقبل کے معیشت کے شعبوں میں درپیش چیلنجز سے آگاہ کیاگیا۔
مزید برآں، انوسٹوپیا میں 15 سے زائد معاہدوں اور ایم او یوزپرقومی اورعالمی اداروں اور کمپنیوں نے دستخط کیے جس کا مقصد جدید اور تخلیقی شعبوں میں تجربات اور بہترین طریقوں کا تبادلہ کرنا اور انوسٹوپیا 2025 کے لیے تعاون کو بڑھانا ہے۔
انوسٹوپیا میں فیوچر 100 اقدام کے دوسرے ایڈیشن کا آغاز کیاگیا،جو وزارت اقتصادیات اور حکومتی ترقی و مستقبل دفتر کا مشترکہ اقدام ہے،تاکہ مستقبل کے اقتصادی شعبوں میں کام کرنے والے کاروبار کو فروغ دیا جا سکے۔
انوسٹوپیا کے تیسرے ایڈیشن کے لیے مبادلہ انوسٹمنٹ کمپنی، اے ڈی کیو، کرپٹو ڈاٹ کام،سٹینڈرڈ چارٹرڈ،سٹی بینک، فرسٹ ابوظہبی بینک۔امارات ڈیویلپمنٹ بینک، گلوبل فورم برائے انٹرپرینورشپ اینڈ ایوسٹمنٹ سالٹ اور آئی کونیکشنز پلیٹ فام نے تعاون کیا۔
ترجمہ۔تنویرملک
انوسٹوپیا 2024 کے تیسرے ایڈیشن میں کاروباری برادریوں کے لیے سرمایہ کاری کا نیا روڈ میپ تشکیل