ایف اے ٹی ایف کا اعلان منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت سے نمٹنے کے لیے مشترکہ قومی کوششوں کا ثبوت ہے: مرکزی بینک یو اے ای

ابوظہبی، 3 مارچ، 2024 (وام) ۔۔ متحدہ عرب امارات کے مرکزی بینک (سی بی یو اے) نے کہا ہے کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (فیٹف) نے متحدہ عرب امارات کی جانب سے فیٹف کےمتفقہ ایکشن پلان کی شرائط کو پورا کرنے اور اس انہانسڈ مانیٹرنگ پراسیس سے نکلنے کے حوالے سے اعلان دہشت گردی کی مالی معاونت سے نمٹنے کے لیے قومی کوششوں کی ہم آہنگی کی عکاسی ہے۔ یہ متحدہ عرب امارات اور عالمی سطح پر مالیاتی نظام کی سالمیت کے تحفظ کے لیے بین الاقوامی شراکت داروں اور عالمی اداروں کے ساتھ قریبی تعاون کی بھی عکاسی کرتا ہے۔
متحدہ عرب امارات سرکاری اورنجی شعبوں کے درمیان تعمیری شراکت کے علاوہ،قانون نافذ کرنے والے اور ریگولیٹری اتھارٹیز جیسے قومی اداروں کے درمیان تعاون اور ہم آہنگی کے ذریعے منی لانڈرنگ، دہشت گردی کی مالی معاونت، اور غیر قانونی تنظیموں کی مالی معاونت سے نمٹنے کے لیے واضح حکمت عملی پر انحصار کررہا ہے۔ مالیاتی اداروں، کاروباروں، اور نامزد غیر مالیاتی پیشوں کے درمیان مالیاتی جرائم کا مقابلہ کرنے اور ان کے خطرات کو کم کرنے کے لیے تعمیل اور آگاہی بڑھانے کے لیے تمام موثر اقدامات اور طریقہ کار اختیار کیے جارہے ہیں۔
اینٹی منی لانڈرنگ اینڈ کمبیٹنگ فنانسنگ آف ٹیررازم اینڈ فنانسنگ آف الیگل اورگنائزیشن کی نیشنل کمیٹی (این اے ایم ایل سی ایف ٹی سی) جس کی صدارت مرکزی بینک کے گورنر کرتے ہیں، یو اے ای کے ایم ایل/ سی ایف ٹی سی کے قومی فریم ورک کے مرکزی ستونوں میں سے ایک ہے۔ اس میں ملک کے 32 سے زیادہ ادارے شامل ہیں جو قانون نافذ کرنے والے اداروں، ریگولیٹری اتھارٹیز، مالیاتی انٹیلی جنس یونٹ، اور عدالتی حکام کی نمائندگی کرتے ہیں۔
قومی کمیٹی نے مقامی کوششوں کو مضبوط کیا اور بین الاقوامی تقاضوں اور سفارشات کے مطابق قومی ایکشن پلان پر عمل درآمد کیا ہے جس کے ذریعے 8 خصوصی ذیلی کمیٹیوں کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جو بہترین عالمی طریقوں کے مطابق کام کر رہی ہیں۔ اس نے عوامی اور نجی شعبوں کے درمیان معلومات کے تبادلے اور بین الاقوامی اداروں کے ساتھ ہم آہنگی اور قریبی تعاون کو بڑھانے کے لیے ایک ریگولیٹری فریم ورک کو اپنانے کے علاوہ، متعلقہ اداروں کے لیے رہنما کتابچے اور پالیسیاں تیار کی ہیں۔
قومی کمیٹی نے منصوبوں اور اقدامات کے ذریعے متحدہ عرب امارات کے مالیاتی ڈھانچے کو مالی جرائم کے خطرات سے محفوظ رکھا ہے۔ اس نے ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت میں بھی سرمایہ کاری کی ہے تاکہ مشتبہ لین دین کی رپورٹنگ اور تیزی سے تجزیہ کیا جا سکے اور پلیٹ فارمز (goAML) اور (Fawri Tick) سمیت ضروری رپورٹس جمع کروائیں۔
منی لانڈرنگ، دہشت گردی کی مالی معاونت اور غیر قانونی تنظیموں کی مالی معاونت سے نمٹنے کے لیے متحدہ عرب امارات کے مرکزی بینک کا عزم بین الاقوامی معیارات کے مطابق ریگولیٹری، نگرانی اور تنظیمی فریم ورک کو مسلسل بڑھا کر قومی نظام میں اس کے اہم کردار کے اندر ہے۔ اس میں تعمیل اور رہنمائی کے لیے ضروری ضوابط اور رہنما خطوط جاری کرنا، لائسنس یافتہ مالیاتی اداروں کی حکمرانی، رسک مینجمنٹ، فیلڈ امتحانات کا انعقاد، موثر انتظامی اور مالی جرمانے کا نفاذ، نیز قومی صلاحیتوں کی تعمیر اور لائسنس یافتہ مالیاتی اداروں کی خطرات اور تعمیل کے بارے میں سمجھ کو مضبوط کرنا شامل ہے۔
مرکزی بینک نے 2023 میں لائسنس یافتہ مالیاتی اداروں کے 181 فیلڈ معائنے کیے ۔ مزید برآں، بینکوں، ایکسچینج ہاؤسز، انشورنس کمپنیوں پر 2023 میں منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت سے نمٹنے کے لیے ریگولیٹری تقاضوں کی عدم تعمیل پر مجموعی طور پر 113.675 ملین درہم کے جرمانے عائد کیے گئے۔ مزید برآں، معلومات کے تبادلے اور خطرات کو کم کرنے کے لیے نجی شعبے کے لیے 40 آگاہی سیشنز کا انعقاد کیا گیا، جن میں 35,000 سے زائد نے شرکت کی
فنانشل انٹیلی جنس یونٹ مشکوک لین دین اور سرگرمیوں کی تصدیق کے حوالے سے بین الاقوامی فورمز میں متحدہ عرب امارات کی نمائندگی میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ اس نے متحدہ عرب امارات اور عالمی معیشت کو منی لانڈرنگ، دہشت گردی کی مالی معاونت، اور مختلف مالیاتی جرائم سے بچانے کے لیے بہت سی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔
فنانشل انٹیلی جنس یونٹ نے 2022-2023 کے دوران انٹیگریٹڈ انکوائری مینجمنٹ سسٹم کے ذریعے قانون نافذ کرنے والے اداروں اور پبلک پراسیکیوشن کی 8300 سے زیادہ درخواستوں پر کامیابی کے ساتھ کارروائی کی۔ اس نے پبلک پراسیکیوشن کو 710 تکنیکی رپورٹیں بھیجیں، جن میں زیادہ تر تلاش، منجمد ، اور ہم منصب عالمی مالیاتی انٹیلی جنس یونٹس سے معلومات حاصل کرنے کی درخواستوں پر مشتمل تھی۔ انٹیگریٹڈ انکوائری مینجمنٹ سسٹم نے یو اے ای فنانشل انٹیلی جنس یونٹ، تفتیشی حکام اور رپورٹنگ اداروں کے درمیان معلومات کے تبادلے اور استعمال میں سہولت فراہم کی۔ فنانشل انٹیلی جنس یونٹ اور ہم منصب عالمی اکائیوں کے درمیان مفاہمت کی یادداشتوں اور معاہدوں کی تعداد 68 تک پہنچ گئی۔
فنانشل انٹیلی جنس یونٹ نے مواصلات اور معلومات کے تبادلے کو تیز کرنے کے لیے قومی مہارت اور مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجیز میں سرمایہ کاری پر توجہ مرکوز کی۔
مرکزی بینک کے گورنر اور این اے ایم ایل سی ایف ٹی سی کے چیئرمین خالد محمد بلعمہ نے کہا، "فیٹف کا متحدہ عرب امارات کی جانب سے مطلوبہ معیارات اور سفارشات کی تکمیل کا اعلان، منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت سے نمٹنے کے لیے متحدہ عرب امارات کے ثابت قدم عزم کی عکاسی ہے۔
ترجمہ۔تنویرملک