متحدہ عرب امارات آزاد تجارت اور عالمی ترقی کے لیے سرمایہ کاری کا چیمپئن ملک ہے: حکام

ابوظہبی، 3 مارچ، 2024 (وام) ۔۔ اقتصادی حکام نے عالمی اقتصادی ترقی کو آگے بڑھانے کے لیے تجارت اور سرمایہ کاری کے آزادانہ بہاؤ کی حمایت میں متحدہ عرب امارات کے اہم کردار پر زور دیا ہے۔ حکام نے بین الاقوامی تعاون کو مضبوط بنانے اور ترقی اور خوشحالی کو فروغ دینے والی شراکت داری کی تعمیر کے لیے ملک کے عزم کو بھی اجاگر کیا۔
امارات نیوز ایجنسی (وام) کو جاری کردہ بیان میں، حکام نے کہا کہ متحدہ عرب امارات نے گزشتہ چند سالوں میں جامع اقتصادی شراکت داری کے ذریعے دنیا بھر میں اپنے تجارتی شراکت داروں کو بڑھانے کی کوششوں میں کامیابی حاصل کی ہے، جس سے تجارت اور سرمایہ کاری کے بہاؤ اور عالمی اقتصادی ترقی میں اضافہ ہوا ہے .
متحدہ عرب امارات نے چار براعظموں میں اسٹریٹجک تجارتی اور سرمایہ کاری کی اہمیت کے حامل ممالک کے ساتھ 10 جامع اقتصادی شراکت داری کے معاہدوں (سی ای پی اے) پر دستخط کیے ، جو ملک کے غیر ملکی تجارتی نیٹ ورک میں ایک بڑی توسیع کی علامت ہے۔
حکام نے بتایا کی کہ ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن (ڈبلیو ٹی او) کی 13ویں وزارتی کانفرنس کے اختتام پر جاری کردہ ابوظہبی وزارتی اعلامیہ، ڈبلیو ٹی او کے ارکان کے درمیان رابطوں کو مضبوط بنانے اور مزید خوشحالی کے حصول کی رفتار کو برقرار رکھنے میں متحدہ عرب امارات کی سرکردہ کوششوں کا ثبوت ہے۔
13ویں ڈبلیو ٹی او وزارتی کانفرنس ابوظہبی کے وزارتی اعلامیہ کی منظوری کے ساتھ ایک ہفتے پر مشرمل مذاکرات کے بعد اختتام پذیر ہوئی – ایک تاریخی دستاویز جس میں اہم نئے تجارتی معاہدے اور فیصلے شامل ہیں جو عالمی تجارتی نظام کے فوائد کو دنیا بھر کے مزید ممالک تک پھیلائیں گے۔
ابوظہبی وزارتی اعلامیہ اہم تجارتی اور ترقیاتی پالیسیوں کے سلسلے میں عالمی تجارتی برادری کے اتفاق رائے کی عکاسی ہے۔ ڈبلیو ٹی او کے اراکین نے سینیٹری اور فائیٹو سینیٹری اقدامات اور تجارت میں تکنیکی رکاوٹوں کو دور کرنے پر اتفاق کیا، جو کہ کم سے کم ترقی یافتہ ممالک (ایل ڈی سی) میں پروڈیوسرز کو عالمی سپلائی چینز تک بہتر طریقے سے رسائی حاصل کرنے میں مدد فراہم کریں گے۔
ایمریٹس انٹرپرینیورشپ ایسوسی ایشن کے چیئرمین سند المقبالی نے تجارت اور سرمایہ کاری کے آزادانہ بہاؤ کے کلیدی حامی کے طور پر متحدہ عرب امارات کے قائدانہ کردار کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی تجارت میں اس کےاہم کردار زور دیا۔ انہوں نے کثیر الجہتی تجارتی نظام پر متحدہ عرب امارات کے پختہ یقین کی نشاندہی کی، جو ترقی، ترقی اور ملازمتوں کی تخلیق کا محرک ہے۔
یونین آف عرب چیمبرز کے سیکرٹری جنرل خالد حنفی نے کہا کہ متحدہ عرب امارات دنیا بھر کے ممالک کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کے آزادانہ بہاؤ کے حوالے سےکامیاب ہوا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ متحدہ عرب امارات اپنی عالمی مسابقت اور سرمایہ کاری کی کشش کے پیش نظر دنیا بھر میں تجارت کا ایک اہم مرکز بننے میں بھی کامیاب ہوا ہے۔
فیڈریشن آف مصری چیمبرز آف کامرس کے چیئرمین احمد الوکیل نے کہا کہ متحدہ عرب امارات نے تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبے میں ایک قابل قدر مقام حاصل کیا ہے جس کی وجہ سے یہ خطے کے سرمایہ کاروں کے لیے ایک اہم مالیاتی مرکز بن گیا ہے۔ انہوں نے بدلتے ہوئے عالمی حالات کے مطابق ملک کی جانب سے فراہم کردہ سہولیات کی وجہ سے یو اے ای کو ترجیحی ہیڈکوارٹر اور کاروبار کاایک مرکزقرار دیا۔

ترجمہ۔تنویرملک