متحدہ عرب امارات کی باکو میں سدرن گیس کوریڈور ایڈوائزری کونسل کےدسویں وزارتی اجلاس میں شرکت

باکو، 3 مارچ، 2024 (وام) ۔۔ توانائی اور انفراسٹرکچر کے وزیر سہیل بن محمد المزروئی، سدرن گیس کوریڈور (ایس جی سی ) ایڈوائزری کونسل کے دسویں وزارتی اجلاس اور گرین انرجی مشاورتی کونسل کی دوسرے وزارتی اجلاس میں شرکت کے لیے آذربائیجان میں متحدہ عرب امارات کے اعلیٰ سطحی وفد کی سربراہی کر رہے ہیں۔ ان اجلاسوں کا افتتاح آذربائیجان کے صدر الہام علیئیف نے کیا جس میں توانائی، تیل اور گیس کے متعدد وزراء، 23 ممالک کے سینئر حکام اور حکومتی نمائندوں،دس سے زائد بین الاقوامی تنظیموں اور 44 کمپنیوں نے شرکت کی۔ اپنی افتتاحی تقریر میں آذربائیجان کے صدر نے ایس جی سی کو کامیابی کی کہانی قرار دیا اور کہا کہ یہ خاص طور پر یہ یوریشیا کے اہم بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں میں سے ایک ہےجس نے توانائی کی حفاظت کو بڑھانے اور تعاون کو فروغ دینے میں اپنے کردار پر زور دیا ہے۔ دورے کے موقع پر المزروئی اور ان کے ساتھ آنے والے وفد نے جس میں آذربائیجان میں متحدہ عرب امارات کے سفیر محمد مراد البلوشی بھی شامل تھے آذربائیجان کے وزیر اقتصادیات اور یو اے ای۔آذربائیجان بین الحکومتی کمیشن کے چیئرمین میکائل جبروف ، تجارت اور تکنیکی تعاون اور آذربائیجان کے توانائی کے وزیر پرویز شہبازوف سے ملاقات کی اور تمام شعبوں خاص طور پر اقتصادی، توانائی، قابل تجدید توانائی کے تحفظ کے شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔ متحدہ عرب امارات کے توانائی اور انفراسٹرکچر کے وزیر نے اس بات پر زور دیا کہ جو چیز متحدہ عرب امارات اور آذربائیجان کو متحد کرتی ہے وہ ایک گہرا اور وسیع رشتہ ہے جو تجارتی اور اقتصادی تعاون سے بالاتر ہے کیونکہ اسے دونوں ممالک کی قیادتوں کی حمایت حاصل ہے اور اس کی بنیاد مشترکہ ہے۔ متحدہ عرب امارات کے وفد میں وزارت توانائی اور انفراسٹرکچر، مصدر، ادنوک اور ابوظہبی نیشنل انرجی کمپنی (طاقہ) سمیت سرکاری اداروں اور نجی شعبے کی نمائندگی کرنے والے اعلیٰ حکام شامل تھے۔ ترجمہ: ریاض خان