متحدہ عرب امارات کاجون کے آخر تک163,000 بیرل یومیہ اضافی رضاکارانہ پیداوار میں توسیع کا اعلان

ابوظبی، 3 مارچ، 2024 (وام) ۔۔ متحدہ عرب امارات نے اعلان کیا ہےکہ وہ اوپیک پلس کے کچھ ممالک کے ساتھ مل کر 2024 کی دوسری سہ ماہی کے لیے 163,000 بیرل یومیہ کی اضافی رضاکارانہ کٹوتی میں توسیع کرے گا۔ ایک بیان میں متحدہ عرب امارات نے کہا ہےکہ اس کی پیداوار جون 2024 کے آخر تک 2.912 ملین بیرل یومیہ پر رہے گی۔ اس کے بعد مارکیٹ کے استحکام کو سہارا دینے کے لیے ان اضافی کٹ والی مقدار کو مارکیٹ کے حالات کے تحت بتدریج تبدیل کر دیا جائے گا۔ بیان میں بتایا گیا ہےکہ یہ رضاکارانہ کٹوتی 144,000 بیرل یومیہ کی رضاکارانہ کٹوتی کے علاوہ ہے جو اس سے قبل اپریل 2023 میں متحدہ عرب امارات کی طرف سے اعلان کیا گیا تھا جو دسمبر 2024 کے آخر تک توسیع کرتا ہے۔ یہ اضافی رضاکارانہ کٹوتی تیل کی منڈیوں کے استحکام اور توازن کی حمایت کرنے کے مقصد سے اوپیک پلس ممالک کی جانب سے کی جانے والی احتیاطی کوششوں کو تقویت دینے کے لیے آئی ہے۔ ترجمہ: ریاض خان